بین الاقوامی

تحریک انصا ف نیویارک کے ساتھیوں کی نعیم الحق کےلئے فاتحہ خوانی و دعا

امریکہ میں بسنے والے تحریک انصاف کے ساتھی پارٹی اور نعیم الحق مرحوم کے سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہمیشہ مرحوم کے لئے دعا گو رہیں گے

پرویز ریاض، مرزا خاور بیگ، عدیل گوندل ،چوہدری ظہور اختر، ضمیر احمد چوہدری ، نوید انور، عمران اگرہ ، محمد مالک ، چوہدری اسلم ڈھلوں ، حفیظ اللہ سمیت دیگر کا اظہارتعزیت

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک اور یو ایس اے کے ساتھیوں کی جانب سے پارٹی رہنما و وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعا کی گئی جس میں پرویز ریاض، مرزا خاور بیگ، عدیل گوندل ،چوہدری ظہور اختر، ضمیر احمد چوہدری ، نوید انور، عمران اگرہ ، محمد مالک ، چوہدری اسلم ڈھلوں ، حفیظ اللہ کے علاوہ کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ نعیم الحق مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔ شرکاءنے کہا کہ امریکہ میں بسنے والے تحریک انصاف کے ساتھی پارٹی اور نعیم الحق مرحوم کے سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہمیشہ مرحوم کے لئے دعا گو رہیں گے ۔
پرویز ریاض، مرزا خاور بیگ اور ضمیر احمد چوہدری نے کہا کہ نعیم الحق مرحوم ایک نفیس، شائستہ شخصیت کے مالک تھے ۔ سیاست میں ان کا خلاءہمیشہ محسوس ہوتا رہے گا۔پارٹی ساتھی ان کی شاندار روایات کو آگے بڑھائیں گے ۔پرویز ریاض، مرزا خاور بیگ نے امریکہ بھر میں موجود پارٹی ساتھیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اپنی مساجد میں نعیم الحق مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی اور دعا کروائیں ۔

PTI New York pray and Fateh e Khwani for Naeem ul Haq

Related Articles

Back to top button