اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی

رانا سعید کی جانب سے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات راجہ آزاد گل ، عزیز بٹ ،راجہ نزاکت علی ، راجہ امتیاز ، شیر خان ،عمرسمیت دیگر نے شرکت کی

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی والدہ محترمہ شمیم اختر کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ راجہ کمیونٹی سنٹر میںرانا سعید کی جانب سے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات راجہ آزاد گل ،عزیز بٹ ، راجہ نزاکت علی ، راجہ امتیاز ، شیر خان ،عمرسمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر محترمہ شمیم اخترمرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے ساتھ ساتھ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور شریف فیملی کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔شرکاءنے کہا کہ وہ شریف فیملی کے غم میں شریک ہیں اور مرحومہ کے لئے دعا گو رہیں گے ۔
رانا سعید نے کہا کہ لیگی ساتھیوں اور کمیونٹی کی تمام اہم شخصیات اور ارکان کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے محترمہ شمیم اختر مرحومہ کی وفات پر مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے ساتھیوں سے اظہارتعزیت کیا ۔راجہ کمیونٹی سنٹر میں کی جانیوالی فاتحہ خوانی کے آخر میں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے جنرل سیکرٹری رانا سعید کی جانب سے شرکاءکے لئے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

Fateh e Khawani for Nawaz Sharif mother in New York

Related Articles

Back to top button