پاکستاناوورسیز پاکستانیز

پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی برسی

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا ، دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، عام آدمی کو سیاست میں آواز دی، ان کی سیاسی بصیرت آج بھی ملک کے لیے مشعلِ راہ ہے

بلاول بھٹو زرداری مستقبل بین قیادت کے ذریعے جمہوریت کے استحکام، آئین کے تحفظ اور ان اعلیٰ نظریات کی تکمیل کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جن کے لیے قیادت کی نسلوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں
قائدِ عوام کی جانب سے قوم کو دیا گیا جوہری پروگرام کا تحفہ آج بھی پاکستان کا دفاع کر رہا ہے، اور کوئی دشمن ارضِ پاک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جراَت بھی نہیں کرسکتا، برسی سے مقررین کے خطابات
صدر پی پی پی یو ایس اے کی صدارت میں منعقدہ برسی کی تقریب میں پارٹی رہنما پیر مکرم الحق نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض راجہ اسد پرویز نے کی جبکہ تقریب میں صدر پیپلز پارٹی یو ایس اے خالد اعوان، نائب صدر سلیمان بٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عظمیٰ گل، راجہ اسد پرویز،عابدہ ستار، سیکرٹری انفارمیشن لطیف ڈالمیا، محمد علی بلوچ، قیصر خان ،ارم ملک ، صدر یوتھ ونگ نیویارک سکندر تیمور ، سہیل ٹیپو، نائب صدر نیویارک آنسہ زوبیہ باجوہ ،عزیز باچا کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے دانش ملک اور راجہ رزاق اور کمیونٹی قائدین حفیظ کاہلوں،مشتاق کمبوہ، نسیم علی زئی، تاج خان ، قیصر بھٹہ ، عزیز بٹ، شیخ زاہداورسینئر صحافی عظیم ایم میاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز ڈاکٹر عمر فاروق نے تلاوت قرآن مجید اور عبدالمصطفیٰ نے بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کرکے کیا

PPP USA Observes Zulfiqar Ali Bhutt,s Barsi in New York , Urdu News USA
PPP USA Observes Zulfiqar Ali Bhutt,s Barsi in New York , Urdu News USA

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام پارٹی کے بانی و سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی چار اپریل کے سلسلے میں برسی کے موقع پر نیویارک میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی خدمات اور قربانیوں کو شاندار الفاظ میںخراج تحسین پیش کیاگیا اور صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ صدر پی پی پی یو ایس اے کی صدارت میں منعقدہ برسی کی تقریب میں پارٹی رہنما پیر مکرم الحق نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض راجہ اسد پرویز نے کی جبکہ تقریب میں صدر پیپلز پارٹی یو ایس اے خالد اعوان، نائب صدر سلیمان بٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عظمیٰ گل، راجہ اسد پرویز،عابدہ ستار، سیکرٹری انفارمیشن لطیف ڈالمیا، محمد علی بلوچ، قیصر خان ،ارم ملک ، صدر یوتھ ونگ نیویارک سکندر تیمور ، سہیل ٹیپو، نائب صدر نیویارک آنسہ زوبیہ باجوہ ،عزیز باچا کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے دانش ملک اور راجہ رزاق اور کمیونٹی قائدین حفیظ کاہلوں،مشتاق کمبوہ، نسیم علی زئی، تاج خان ، قیصر بھٹہ ، عزیز بٹ، شیخ زاہداورسینئر صحافی عظیم ایم میاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز ڈاکٹر عمر فاروق نے تلاوت قرآن مجید اور عبدالمصطفیٰ نے بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کرکے کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد اعوان ، پیر مکرم الحق، صفدر ہمایوں قریشی ، سلیمان بٹ اور راجہ اسد پرویز نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا اور عام آدمی کو سیاست میں آواز دی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی سیاسی بصیرت آج بھی ملک کے لیے مشعلِ راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے عوام کو بااختیار بنانے اور پاکستان کو ایک مضبوط، خوددار ریاست بنانے کے لیے جدوجہد کی۔ انکی بیٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے والد کے عظیم مشن کی خاطر شہادت قبول کی۔انہوں نے مزید کہا کہ قائدِ عوام کی جانب سے قوم کو دیا گیا جوہری پروگرام کا تحفہ آج بھی پاکستان کا دفاع کر رہا ہے، اور کوئی دشمن ارضِ پاک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جراَت بھی نہیں کرسکتا۔
عظمیٰ گل، راجہ اسد پرویز،لطیف ڈالمیا، محمد علی بلوچ، قیصر خان ،ارم ملک،سکندر تیمور ، آنسہ زوبیہ باجوہ اورعزیز باچاکا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 47 ویں یوم شہادت پر ان کی بے مثال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت نہ صرف ملک کے اندر، بلکہ عالمی سطح پر بھی بھٹو شہید جیسی قیادت کی کمی اور بحران کو محسوس کیاجا رہا ہے۔ہم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے شکرگذار ہیں، جنہوں نے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھ کر پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنایا، جس کی وجہ سے آج کوئی دشمن ملک پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جراَت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کو ایٹمی بم کا تحفہ دینے کی قیمت قائدِ عوام شہید ذوالفقار بھٹو کو اپنی شہادت قبول کرکے چکائی۔
مسلم لیگ (ن) کے راجہ رزاق اور دانش ملک نے بھی ذوالفقار علی بھٹو کی قومی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو قومی لیڈر ہوتے ہیں ، ان کے لیے پارٹی کو سرحد نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار بھٹو پاکستان نہیں بلکہ امت مسلمہ کا اثاثہ تھے، بھٹو کا کریڈٹ ہے کہ آج کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتا۔ہماری بہادر افواج کی قربانیاں اور جرات کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
کمیونٹی قائدین مشتاق احمد کمبوہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد نے پاکستان دیا ، بھٹو نے وہ کام کیا جس کی وجہ سے پاکستان مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے اپنی جان تو قربان کردی، لیکن انہوں نے امت مسلمہ کو جوہری طاقت دلوائی۔ انہوں نے کہا کہذوالفقا ر علی بھٹو کو صرف پاکستان نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کا لیڈر مانا جاتا تھا۔مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے نظریات کی روشنی میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھا جائے گا۔برسی کی تقریب کے آخر میں پارٹی کے شہداءکی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی ۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button