اوورسیز پاکستانیز

اکبر بلتستانی کو صدمہ ، پاکستان میں والد کا انتقال

کمیونٹی ارکان نے اکبر خان سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنےجوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، انکے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں

نیویارک (اردونیوز ) گلگت بلتستان ویلفیئر سوسائٹی امریکہ کے جنرل سیکرٹری و کمیونٹی کی مقامی سماجی شخصیت اکبر بلتستانی کے والد سکردو، بلتستان میں انتقال کر گئے ۔ گلگت بلتستانی ویلفیئر سوسائٹی کے ارکان سمیت کمیونٹی ارکان چئیرمین (ویلفیئر سوسائٹی)خالد بلتستان ، سید اصطفیٰ نقوی ، آغا شوکت جعفری ، ساجد بلتستانی ، زاہد بلتستانی ، شوکت بلتستانی ، اظہر بلتستانی ، شاہد بلتستانی سمیت دیگر کمیونٹی ارکان نے اکبر خان سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنےجوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، انکے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
اکبر بلتستانی ، گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔ انہوں نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریف ہوئے اور ان کے والد مرحوم کے لئے دعا کی ۔

Akbar Baltistani father passes away

 

Related Articles

Back to top button