اوورسیز پاکستانیز

نیویارک کے معروف امام و خطیب حافظ عبدالقدیر کی اہلیہ کا انتقال ، مستقل طور پر پاکستان واپس چلے گئے

نیویارک (اردو نیوز ) بروکلین (نیویارک) کے ال مصطفی اسلامک سنٹر کے خطیب و امام حافظ عبدالقدیر کی اہلیہ پاکستان میں انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ عمرہ کی سعادت کے لئے سعودی عرب گئیں جہاں سے واپسی پر انہیں سانس کی تکلیف شروع ہوگئی۔ مرض شدت اختیار کرتا گیا اور اہلیہ کی شدید علالت کی اطلاع ملنے پر حافظ عبدالقدیر جو کہ ایک طویل عرصے سے نیویارک میں مقیم تھے ، نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا۔ ان کے پاکستان پہنچنے سے پہلے ہی ان کی اہلیہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ حافظ عبدالقدیر نے اپنی اہلیہ مرحومہ کی نماز جنازہ خود ادا کروائی ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کے امام صاحبان ، علماءکرام ، ثناءخوانان نے حافظ عبدالقدیر سے ان کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button