اوورسیز پاکستانیز

بروکلین (نیویارک ) کی معروف سماجی و دینی شخصیت حاجی ہمایوں بٹ کا انتقال

چند روز قبل ان کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا ، طبی امداد اور ”ونٹی لیٹر“ پر رکھنے کے باوجود طبیعت نہ سنبھل سکی جس کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

نیویارک (اردو نیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین (نیویارک) کی معروف سماجی شخصیت ، المصطفیٰ اسلامک سنٹر برائٹن بیچ (بروکلین) کے بانی نائب صدر حاجی ہمایوں بٹ ، جمعرات نو اپریل کو یہاں مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ چند روز قبل ان کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی طبی امداد اور ”ونٹی لیٹر“ پر رکھنے کے باوجود طبیعت نہ سنبھل سکی جس کے بعد وہ جمعرات کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

Haji Humayoun Butt, Corona

Related Articles

Back to top button