اوورسیز پاکستانیز

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا

وزیر اعلیٰ نے حکام کو حکم دیا ہے کہ تحریک انصاف کی خاتون رہنماشیریں مزاری کو فوری طور پر رہا کر دیا جائے

لاہور (اردونیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے شیریں مزاری کی گرفتاری کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ہم خواتن کے احترام پر ہر حال میں یقین رکھتے ہیں ۔ اس لئے متعلقہ حکام کو حم دیا ہے کہ شیریں مزاری کو فوری طور پر رہا کر دیا جائے ۔

حمزہ شریف نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے حوالے سے انٹی کرپشن حکام کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیے ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگی رہنما مریم نواز شریف کی جانب سے بھی پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ وہ شیریں مزاری صاحبہ کی گرفتاری کی خبر سن کر خوش نہیں ہیں ۔

Related Articles

Back to top button