زلفی بخاری ، عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کے ہمراہ ا قوام متحدہ پہنچ گیا ، خان کی رہائی کا مطالبہ
زلفی بخاری نے قاسم خان اور سلیمان خان کے ہمراہ اپنی ایک تصویر اقوام متحدہ کی بلڈنگ میں کھڑے ہو کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے، قاسم خان کا انسانی حقوق کونسل سے خطاب
Today, I had the honour of speaking to the 47 countries that comprise the @UN #HumanRightsCouncil urging the immediate release of my father @imrankhanpti and all #Pakistan’s #politicalprisoners. Along with this, I want to be very clear. Like my father, I fully support maintaining… pic.twitter.com/hj7kFPSECq
— Kasim Khan (@Kasim_Khan_1999) March 25, 2026
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما و سابق معاون خصوصی برائے وزیر اعظم سید زلفی بخاری ، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کے ہمراہ اچانک اقوام متحدہ میں پہنچ گئے ہیں ۔ زلفی بخاری نے قاسم خان اور سلیمان خان کے ہمراہ اپنی ایک تصویر اقوام متحدہ کی بلڈنگ میں کھڑے ہو کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے ۔ زلفی بخاری کی جانب سے ایک کمیٹی میں بھی ان کے بیان کی ویڈیو ، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے ۔
عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے اپنے ’ایکس اکاونٹ “ پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے اعزاز ہے کہ انہوں نے کونسل میں 47ممالک کو خطاب کیا۔
زلفی بخاری نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ
”عمران خان ڈھائی سالوں سے قید میں ہیں عمران خان کا کئی ماہ سے بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی 85% جا چکی ہے، ایک منظم کریک ڈاو¿ن جو تحریک انصاف کے خلاف کیا گیا اس میں بہت سارے طریقے استعمال کیے گئے 26ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو تباہ کر کے سیاسی بھرتیاں کی گئیں، ذولفی بخاری “
زلفی بخاری نے اپنے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ
”میں عمران خان کی کابینہ کا ممبر ہوں میں یہاں پر عمران خان بشریٰ بی بی اور عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے آیا ہوں مئی 2023 میں عمران خان کو گرفتار کیا گیا ساتھ میں 13 ہزار کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا عمران خان کی گرفتاری سے جو سلسلہ شروع ہوا اسے انتخابات تک کھینچا گیا عمران خان کی جماعت کا نشان چھین لیا گیا اور لوگوں نے لیے انتخابی نشان پہچاننا مشکل بنایا گیا اس سب کے باوجود جب رزلٹ آیا تو بدترین دھاندلی کی گئی جسے دنیا بھر آبزرورز نے نوٹ کیا وہاں سے فسطائیت کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔“
Zulfi Bukhari, Qasim and Suleman Khan Reach UN, Demand Imran Khan’s Release
Imran Khan’s Sons Join Zulfi Bukhari at UN to Raise Voice for His Freedom
At UN, Zulfi Bukhari and Imran Khan’s Sons Push for His Immediate Release



