پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیوجرسی میں ہو میو پیتھک ڈاکٹر محمد ریاض انتقال کر گئے

Pakistani American Homeopathic Dr Muhammad Riaz Passes Away in Jersey City

نیوجرسی ( سلیم صدیقی ) معروف ہومیو پیتھک ڈاکٹر اورپاکستانی امریکن کمیونٹی نیوجرسی کے رہنماءڈاکٹر محمد ریاض اتوار کی علی الصبح اچانک دل کی دھڑکن بند ہونے سے خالق حقیقی سے جاملے۔ڈاکٹر ریاض 30 سال سے زائد عرصہ سے جرسی سٹی میں انڈین بازار کے وسط میں پریکٹس جاری رکھے ہوئے تھے اور پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی میں یکساں مقبول تھے اور قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ مسجد توحید میں ادا کی گئی جس میں پاکستانی انڈین عرب اور افریقن کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں مرحوم کو ساوتھ جرسی کے مسلم قبرستان میں انکی تدفین کردی گئی۔ڈاکٹر ریاض کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی نے ڈاکٹر ریاض کے انتقال پر گہرت دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

Pakistani American Homeopathic Dr Muhammad Riaz Passes Away in Jersey City

Related Articles

Back to top button