بین الاقوامی

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ناگن بن گئے

ٹی وی چینل پر اپنے خصوصی رمضان پروگرام میں ایک سیگمنٹ کے دوران اچانک ناگن ڈانس کرنے لگ گئے اور ان کی یہ ویڈیو جب انٹر نیٹ پر پوسٹ ہوئی تو فوراً وائرل ہو گئی

کراچی (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور پاکستان کے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ناگن بن گئے ۔وہ رمضان ٹرانسمشن کے دوران ایک ٹی وی چینل پر اپنے خصوصی رمضان پروگرام میں ایک سیگمنٹ کے دوران اچانک ناگن ڈانس کرنے لگ گئے اور ان کی یہ ویڈیو جب انٹر نیٹ پر پوسٹ ہوئی تو فوراً وائرل ہو گئی ۔سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام اس ویڈیو کو مسلسل شیئر کررہے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عامر لیاقت اس وقت پاکستان کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کے رکن اور گزشتہ ادوار میں وزیر برائے مذہبی امور کے منصب پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
ابھی عوام اس ویڈیو کے ‘سحر’ سے نکلے بھی نہ تھے کہ عامر لیاقت عرف یوسین بولٹ نے اپنی تیز رفتار دوڑ سے سب کو دانتوں تلے انگلیاں دبانے پر مجبور کردیا اور اگر یقین نہ آئے تو آپ یہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
عوام سوشل میڈیا پر سوال کررہے ہیں کہ آخر کسی کو ایسا کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ ایک وقت میں شائقین کو محظوط کرنے والے اس شو کو اب عوام اسی طرح کی بے ہنگم حرکتوں کی وجہ سے یاد رکھے ہوئے ہیں جو کئی سالوں سے رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔

https://youtu.be/aUl4JThUyik

عوام نے اس زبوں حالی پر افسوس کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا کچھ یوں اظہار کیا۔جمال شاہ نامی صارف نے لکھا کہ یہ آرٹ کی انتہائی بھونڈی توہین ہے، م±جھے عامر لیاقت سے یہ توقع نہیں تھی، وہ نقلی عالم یا نقلی سیاستدان تو بڑی کامیابی سے بنتے رہے ہیں لیکن انڈین فلم ناگن کے میوزک پر ان کا تن بدن یا من کچھ اور ہی کرتا نظر آرہا ہے، عمران خان کو ایسے ہی ساتھی زیب دیتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button