پاکستانی امریکن معروف شاعر اعجاز بھٹی کو صدمہ، چھوٹے بھائی کا انتقال
پاکستانی امریکن کمیونٹی اور نیویارک کی ادبی حلقوں نے اعجاز بھٹی سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے
نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اور شاعر اعجاز بھٹی کے چھوٹے بھائی سجاد بھٹی انتقال کر گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ سجاد بھٹی مرحوم کواسلام آباد میں، دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔اعجاز بھٹی ایک تقریب میں شرکت کے لئے کینیڈا میں ہیں اور وہ وہاں سے ہی بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے پاکستان روانہ ہو رہے ہیں ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی اور نیویارک کی ادبی حلقوں نے اعجاز بھٹی سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
اعجاز بھٹی نے دوست احباب سے کہا ہے کہ وہ ان کے بھائی کو اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔
نوٹ: تازہ اور اہم خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے



