پاکستان

ویلی سٹریم لانگ آئی لینڈ میں یوم آزادی پاکستان کی پروقار تقریب اور پرچم کشائی

پاکستانی امریکن کمیونٹی آف ویلی سٹریم کے چوہدری اکرم نے ناسا کاؤنٹی آفس آف ایشین امریکن افئیرز اور ویلیج آف ویلی سٹریم کے اشتراک سے یوم آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی آف ویلی سٹریم کے چوہدری اکرم رحمانیہ جو کہ ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر اور چئیرمین ایشین امریکن ایڈوائز ری کونسل بھی ہیں، نے ناسا کاؤنٹی آفس آف ایشین امریکن افئیرز اور ویلیج آف ویلی سٹریم کے اشتراک سے حسب سابق اس سال بھی یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ویلی سٹریم ویلج ہال کے سبزہ زار میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب مین ویلی سٹریم ویلیج کے مئیر ایڈ فئیر، ٹرسٹی کرسٹین اور ریپبلکن پارٹی لیڈر جانی ڈی گریس، شہر علی ، اور عون مرتضیٰ نقوی، ثانیہ نعیم سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی کی گئی اور پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔ شرکاءنے پاکستان کے78ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا اور تقریب پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

Related Articles

Back to top button