اوورسیز پاکستانیزامیگریشن نیوزخبریں

امام احمد علی کی نیویارک آگژلری پولیس میں کیپٹن کے عہدے پر ترقی

امام احمد علی کو آگژلری پولیس کیپٹن جبکہ جبران اکرم کو آگژلری سارجنٹ کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے

نیویارک ( اردو نیوز ) نیویارک آگژلری پولیس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے دو اہم ارکان کو اہم عہدوں پر ترقی ملی ہے ۔ امام احمد علی کو آگژلری پولیس کیپٹن جبکہ جبران اکرم کو آگژلری سارجنٹ کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے ۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ آگژلری کے زیر اہتمام ترقی پانے والے آگژلری آفیسرز کے اعزازمیں تقریب منعقد ہوئی جس میں ان کی ترقیوں کا اعلان کیا گیا اور پولیس حکام نے انہیں ترقی کی اسنا د بھی پیش کیں ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے امام احمد علی ، پہلے امام ہیں کہ جنہیںنیویارک آگژلری پولیس میں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔

امام احمد علی اور جبران اکرم نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان کی ترقیوں پر انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

 

Related Articles

Back to top button