بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان فضائے رابطے14سال کے بعد بحال
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان پہلی پرواز کو خوش آمدید کہنے کے لئے اور استقبال کے لئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین ، ائیرپورٹ پر موجود تھے
کراچی ( اردونیوز) بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطے14سال کے بعد بحال ہو گئے ہیں ۔ بنگلہ دیش کی قومی ائیر لائین بیمان ائیر کی پہلی پرواز ڈھاکہ سے کراچی کے انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی ۔ پہلی پرواز کو خوش آمدید کہنے کے لئے اور استقبال کے لئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین ، ائیرپورٹ پر موجود تھے ۔ انہوں نے مسافروں کو خوش آمدید کہا ۔پہلی پرواز کی پاکستا ن آمد کے سلسلے میں خصوصی انتظام کئے گئے تھے ۔ واضح رہے کہ ڈھاکہ اور کراچی میں فضائی سفر کا دورانیہ تقریبا تین گھنٹے ہے۔
پرواز میں پاکستان پہنچنے والے مسافروں نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا ۔
بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کے کاتمے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش میں باہمی تعلقات میں بہتری ہوئی ہے ۔
Direct flight between Pakistan & Bangladesh commenced today as Biman 🇧🇩 Airlines launched its inaugural flight from Dhaka to Karachi. The resumption of direct flight after a hiatus of 14 years marks a significant milestone in strengthening connectivity and bilateral engagement pic.twitter.com/v60KROfMaA
— Pakistan High Commission Bangladesh (@PakinBangladesh) January 29, 2026



