اوورسیز پاکستانیز

خارجہ امور میں بلاول بھٹو نے کم وقت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، سلمان ظفر

پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے (ہیو مین رائٹس ) ونگ کے صدر سلمان ظفر کی بلاول بھٹو سے نیویارک میں ملاقات ، خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے (ہیومین رائٹس )ونگ کے صدر سلمان ظفر نے وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ان کے حالیہ دورہ نیویارک کے دوران مقامی ہوٹل میں ملاقات کی ۔ سلمان ظفر نے بلاول بھٹو کو کامیاب دورہ امریکہ اور پاکستان میں کولیشن حکومت کے قیام مین کلیدی کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی ۔
سلمان ظفر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور وفاقی وزیر خارجہ بہت متاثر کن اپنی وزارت کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے نہایت ہی مدبر انداز میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم نکات دنیا پر واضح کئے ہیں اور خارجی محاذ پر در پیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے بہت اچھے اقدام اٹھائے ہیں جن کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔
سلمان ظفر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے سفارتی سطح پر بڑے چیلنج پیدا کر دئیے ہیں جن سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو بطریق احسن نبرد آزما ہو رہے ہیں ۔ اوورسیز میں بسنے والی کمیونٹی کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔

Related Articles

Back to top button