پاکستانخبریں

نیویارک سٹی میں سال2025کے 9ماہ میں جرائم میں واضح کمی ہوئی، مئیر ایرک ایڈمز اور پولیس کمشنر جیسیکا ٹش کا اعلان

NYC Records Lowest-Ever Shootings and Safest Third Quarter in 2025, Say Mayor Adams and NYPD Commissioner

سب ویز پر بھی اس سال کی تیسری سہ ماہی سب سے محفوظ رہی، جس میں جولائی، اگست اور ستمبر کے دوران ٹرانزٹ کرائم کی شرح تاریخی حد تک کم ہوئی۔ یہ کمی 2024 کے بعد لگاتار ساتویں سہ ماہی ہے جب بڑے جرائم میں کمی ریکارڈ کی گئی

نیویارک (محسن ظہیر ) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز اور نیویارک سٹی پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے اعلان کیا کہ سال 2025 کے ابتدائی نو ماہ میں شہر میں فائرنگ کے واقعات اور اس کے متاثرین کی تعداد ریکارڈ کی گئی جو کہ تاریخ میں سب سے کم سطح پر رہی۔ انہوں نے بتایا کہ نہ صرف یہ عرصہ بلکہ سال کی تیسری سہ ماہی اور خاص طور پر جولائی اور ستمبر کے مہینے بھی فائرنگ کے واقعات کے لحاظ سے تاریخ کے سب سے محفوظ رہے۔
پولیس کمشنر ٹشکے مطابق، سب ویز پر بھی اس سال کی تیسری سہ ماہی سب سے محفوظ رہی، جس میں جولائی، اگست اور ستمبر کے دوران ٹرانزٹ کرائم کی شرح تاریخی حد تک کم ہوئی۔ یہ کمی 2024 کے بعد لگاتار ساتویں سہ ماہی ہے جب بڑے جرائم میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کمشنر جیسیکا ٹش نے کہا: ”نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی پریسڑن پالیسنگ نے ریکارڈ کم فائرنگ اور سب سے محفوظ سہ ماہی کو ممکن بنایا۔ یہ اتفاق نہیں بلکہ ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی، ہزاروں افسران کی تعیناتی اور ہتھیاروں اور پرتشدد گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کا نتیجہ ہے۔“
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہاکہ ہماری انتظامیہ کے آغاز ہی سے مقصد جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ تھا۔ اب مسلسل دوسرے سال جرائم میں کمی اور فائرنگ کے واقعات تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچنا اس بات کا ثبوت ہے کہ شہر کا حفاظتی نظام کامیابی سے کام کر رہا ہے۔ نیویارک امریکا کا سب سے محفوظ بڑا شہر ہے اور خاندان بڑھانے کے لیے بہترین جگہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کے ابتدائی نو ماہ میں شہر بھر میں فائرنگ کے واقعات میں 20 فیصد کمی (553 بمقابلہ 693) اور متاثرین میں 19 فیصد کمی (694 بمقابلہ 857) ریکارڈ کی گئی۔ تیسری سہ ماہی میں فائرنگ کے واقعات میں 15.6 فیصد کمی سامنے آئی، جو اس سہ ماہی کی تاریخ میں سب سے کم سطح ہے۔
برونکس میں فائرنگ کے واقعات میں 25 فیصد کمی، اسٹیٹن آئی لینڈ میں 20 فیصد، مین ہیٹن میں 19 فیصد اور کوئنز میں 17 فیصد کمی ہوئی۔ صرف بروکلین میں معمولی اضافہ (2.8 فیصد) رپورٹ ہوا۔
گرمیوں کے دوران ”سمر وائلنس ریڈکشن پلان“ کے تحت 59 کمیونٹیز میں 72 زونز قائم کیے گئے جہاں 2,300 سے زائد افسران رات کے وقت فٹ پٹرول پر تعینات کیے گئے۔ اس منصوبے کے نتیجے میں صرف 19 ہفتوں میں فائرنگ کے واقعات میں 47 فیصد اور متاثرین میں 44 فیصد کمی دیکھی گئی۔
اسی دوران، قتل، ڈکیتی، گاڑیوں کی چوری اور دیگر بڑے جرائم میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی۔ سب ویز پر کرائم میں 13.7 فیصد کمی جبکہ شہر بھر میں بڑے جرائم کی شرح میں سال بہ سال 3.8 فیصد کمی رپورٹ کی گئی۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے رواں سال اب تک 55 خطرناک گینگ آپریشنز کو ختم کیا اور 4,175 سے زائد غیر قانونی اسلحہ ضبط کیا، جبکہ ایڈمز انتظامیہ کے آغاز سے اب تک یہ تعداد 23,900 سے تجاوز کر چکی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ نیویارک سٹی جرائم پر قابو پانے کے لیے جدید حکمت عملی، ٹیکنالوجی اور افسران کی مو¿ثر کارکردگی پر انحصار کر رہا ہے۔

NYC Records Lowest-Ever Shootings and Safest Third Quarter in 2025, Say Mayor Adams and NYPD Commissioner

Related Articles

Back to top button