راجہ آزاد گل اورڈوی زائٹ لین کا انسپکٹر عدیل رانا کے کمانڈنگ آفیسرکے کاؤنٹر ٹیررازم ڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر مقرر ہونے کی خوشی میں استقبالیہ
تقریب میں ڈپٹی چیف رچرڈ ٹیلر، ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر، ڈپٹی انسپکٹر جہانگیر اشرف،لیفٹنٹ ابرار فضل ،سارجنٹ صغیر احمد ، سارجنٹ زاہد ، سارجنٹ یاسین اور پولیس آفیسر مغل بھی شریک
کمیونٹی قائدین صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ ، رانا سعید، راجہ نزاکت علی ، ظفر اقبال (پولیس لیزون )، شیر خان ،جاوید خان، عزیز بٹ سیمیت دیگر کی شرکت، شامران گروپ کے ارکان بھی شریک ہوئے
شرکاءنے انسپکٹر عدیل رانا کے ساتھ مل کر ان کے کمانڈنگ آفیسر مقرر ہونے کی خوشی میں کیک کاٹا، تقریب تالیوں سے گونج اٹھی ، انسپکٹر عدیل رانا کا راجہ آزاد گل اورڈوی زائٹ لین کا شکرئیہپاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی کے جاوید خان اور عزیز بٹ نے انسپکٹر عدیل رانا کو پھول پیش کئے اور کمانڈنگ آفیسر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ،تقریب میں شیر خان کی جانب سے کیک لایا گیا
نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما اور راجہ کمیونٹی سنٹر کے پریذیڈنٹ راجہ آزاد گل اور انٹر فیتھ رہنما ڈوی زائٹ لین کی جانب سے انسپکٹر عدیل رانا کے کمانڈنگ آفیسر کاؤنٹر ٹیرر ازام ڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر بننے کی خوشی میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام شرکاءنے مل کر انسپکٹر رانا کی تقرری کی خوشی منائی اور ان کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔
تقریب میں نیویارک پولیس کے کمیونٹی افئیرز کے ڈپٹی چیف رچرڈ ٹیلر، ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر، ڈپٹی انسپکٹر جہانگیر اشرف،لیفٹنٹ ابرار فضل ،سارجنٹ صغیر احمد ، سارجنٹ زاہد ، سارجنٹ یاسین اور پولیس آفیسر مغل شریک ہوئے جبکہ کمیونٹی قائدین صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ ، رانا سعید، راجہ نزاکت علی ، ظفر اقبال (پولیس لیزون )، شیر خان ،جاوید خان، عزیز بٹ سیمیت دیگر بھی شریک ہوئے ۔
شرکاءنے انسپکٹر عدیل رانا کے ساتھ مل کر ان کے کمانڈنگ آفیسر مقرر ہونے کی خوشی میں کیک کاٹا،اس موقع پر تقریب گاہ تقریب تالیوں سے گونج اٹھی۔ انسپکٹر عدیل رانا نے راجہ آزاد گل اورڈوی زائٹ لین کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوستوں کے خلوص اور عزت افزائی پر مشکور و ممنون ہیں ۔ واضح رہے کہ عدیل رانا، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں انسپکٹر کے عہد ے پر خدمات انجام دینے والے واحد پاکستانی امریکن پولیس ایگزیکٹوز ہیں ۔
تقریب میں پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی کے جاوید خان اور عزیز بٹ نے انسپکٹر عدیل رانا کو پھول پیش کئے اور کمانڈنگ آفیسر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ،جبکہ شیر خان کی جانب سے کیک لایا گیا ۔



