پاکستانبین الاقوامی

امریکہ،ایران مذاکرات کا انتظار، امریکی صحافی پاکستانی صوفی میوزک کی دیوانی

امریکی صحافی کیٹلین ڈورن بوس کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات کے انتظار کے دوران پُرسکون رہنے کے لیے پاکستانی صوفیانہ موسیقی سن رہی ہیں

نیویارک (محسن ظہیر) اسلام آباد میں متوقع امریکہ۔ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا انتظار کرنے والیامریکی صحافی کیٹلین  ڈورن بوس ، پاکستانی موسیقی کی دلدادہ بن گئیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انکشاف کیا کہ وہ اس دوران پُرسکون رہنے کے لیے پاکستانی صوفیانہموسیقی سن رہی ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر “توں جھوم “ کو اپنا پسندیدہ قرار دیا، جو لیجنڈری گلوکارہ عابدہ  پروین  اور معروفگلوکارہ نصیبو لعل کی آواز میں پیش کیا گیا ہے۔

صحافی نے مزید لکھا کہ وہ مزیدروحانی، پُرسکون اور امید افزاگانوں کی تلاش میں ہیں، جس پر سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے انہیں پاکستانی موسیقی کی مزید خوبصورت تجاویز دی جا رہی ہیں۔

یہ پوسٹ نہ صرف پاکستان کے صوفیانہ موسیقی ورثے کی عالمی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ ثقافتی ہمآہنگی کی ایک خوبصورت مثال بھی پیش کرتی ہے، جہاں سفارتی سرگرمیوں کے بیچ موسیقی دلوں کو جوڑرہی ہے۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button