اوورسیز پاکستانیز

سال 2019 کے انکم ٹیکس میں اب بھی کمی کی جا سکتی ہے ،جمال محسن

ملازمت پیشہ اور سیلف ایمپلائیڈ ٹیکس فائل کرنے سے قبل فنانشل ایڈوائزر جمال محسن سے رابط کریں

نیویارک(اردو نیوز) فنانشل پلاننگ پر اردو میں واحد کتاب ” باتیں پیسوں کی“ کے مصنف اور ممتاز فنانشل ایڈوائزر جمال محسن نے بتایا ہے کہ گذشتہ برس کے انکم ٹیکس میں کمی اب بھی کی جا سکتی ہے۔ ٹیکس فائل کرنے سے قبل ہر ایمپلائی اور بزنس اوونر ریٹائرمنٹ پلان میں رقم ڈال کر اپنی آمدنی پر لاگو ہونے والے ٹیکس میں کمی کرسکتی ہیں۔37برسوں سے فنانشل فیلڈ سے وابستہ جمال محسن کا کہنا ہے کہ پلان بالکل سیدھا سادا ہے اور اس کی کاغذی کارروائی چند منٹوں میں مکمل ہو جاتی ہے۔ تفصیلاتMjminvestment@gmail.com یا فون516-840-0396 پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔
جمال محسن نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ پلان میں ڈالی ہوئی رقم اور بزنس پر ملنے والی ریٹرن( منافع) پر ٹیکس ہر سال نہ دینے کی چھوٹ گورنمنٹ کی جانب سے دی جاتی ہے۔ لہٰذا ریٹائرمنٹ میں ڈالی ہوئی رقم ریگولر انوسٹمنٹ پلان کی نسبتاً تیزی سے بڑھتی ہے۔جمال محسن نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس میں معافی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سوشل سیکورٹ بڑھاپے میں ناکافی ہے اور بڑھاپے کیلئے پس انداز کرنا اور ٹیکس میں فائدہ اٹھانا ہر شخص کی اپنی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

Back to top button