بین الاقوامی

بائیڈن حلف اٹھانے کے لئے ٹرین پر نہیں آسکیں گے

پلان میں سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے تبدیلی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جو بائیڈن بطور سینٹ ایک عرصے تک ڈیلا ویئر سے واشنگٹن ’ ایم ٹریک ٹرین‘ کے ذریعے واشنگٹن جایا کرتے تھے

واشنگٹن ڈی سی ( سپیشل رپورٹر ) امریکے کے منتخب صدر جو بائیڈن 20جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے لئے اپنی ہوم سٹیٹ ڈیلا ویئر سے بذریعہ ٹرین واشنگٹن نہیں آسکیں گے ۔ان کے پلان میں سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے تبدیلی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جو بائیڈن بطور سینٹ ایک عرصے تک ڈیلا ویئر سے واشنگٹن ’ ایم ٹریک ٹرین‘ کے ذریعے واشنگٹن جایا کرتے تھے۔ ان کی خواہش تھی کہ وہ حسب روایت صدارت کا حلف اٹھانے کے لئے بھی ٹرین پر ڈیلا ویئر سے واشنگٹن ٹرین پر ہی جائیں لیکن سیکورٹی حکام کی بریفنگ کے بعد انہوں نے اپنا پروگرام تبدیل کر لیا ہے۔

Related Articles

Back to top button