ہر اس ملک پر مکمل پابندی جہاں سے قاتل اور مراعات لینے والے امریکہ آرہے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ
Kristi Noem Urges President Trump to Impose Full Travel Ban on All Countries Sending “Killers and Leeches
ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوئم کی صدر ٹرمپ سے ملاقات؛ ’’ہر اُس ملک پرمکمل پابندی‘‘ کی سفارش جہاں سے ’’قاتل اور مراعات طلب افراد‘‘ آرہے ہیں
نیویارک (محسن ظہیر ) ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوئم نے سوشل میڈیا پر اپنےایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے اور اُن تمام ممالک پر مکمل پابندیلگانے کی سفارش کی ہے جو اُن کے بقول امریکہ میں ‘‘قاتل، نفع خور اور مراعات حاصل کرنے والے’’ افراد بھیج رہے ہیں۔
کرسٹی نوئم نے اپنے بیان میں کہا:
“ہمارے بانیوں نے اس ملک کو خون، پسینے اور آزادی کی محبت سے تعمیر کیا تھانہ کہ اُن غیر ملکی حملہآوروں کے لیے جو ہمارے ہیروز کو قتل کریں، ٹیکس دہندگان کی کمائی کو چوس جائیں یا امریکی شہریوں کےلیے مختص فوائد پر قبضہ کریں۔ ہم انہیں نہیں چاہتےنہ ایک بھی۔”
صدر ٹرمپ نے بھی اس سخت مؤقف کی بھرپور حمایت کی اور اپنے بیان میں اسے ’’میرے کانوں کےلیے موسیقی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے ان اقدامات کو فوری طور پرنافذ کیا جانا چاہیے۔
امریکہ میں اس اعلان کے بعد امیگریشن پالیسی پر نئی بحث چھڑ گئی ہے اور تارکین وطن کے حلقوں میںشدید تشویش پائی جاتی ہے۔



