پاکستان

جو بائیڈن امریکہ کے 46ویں صدر منتخب ہو گئے

تازہ ترین نتائج کے مطابق وہ الیکٹورل کالج کے 535ووٹوں میں سے 290ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں

نیویارک (محسن ظہیر سے )ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن امریکہ کے46ویں صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ تازہ ترین نتائج کے مطابق وہ الیکٹورل کالج کے 535ووٹوں میں سے 290ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ 78سالہ جو بائیڈن امریکہ کی تاریخ کے معمر ترین صدر ہوں گے، ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا ہے کہ وہ امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر منتخب ہونے والے امریکی صدر ہیں۔
نتائج کے اعلان کے بعد جاری کردہ اپنے پہلے بیان میں جو بائیڈن نے کہا کہ اگر چہ میںڈیموکریٹک ٹکٹ پر صدر منتخب ہوا ہوں لیکن میں سب کا صدر بن کر اپنا کردار ادا کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ختم ہو گئے ہیں ، اب متحد ہونے اور مل کر کام کرنے کا وقت ہے۔ آئیے ملک کر چیلنجوں سے نبرد آزما ہوں ۔

Joe Biden wins, becomes 46th US President

Related Articles

Back to top button