پاکستانامیگریشن نیوزبین الاقوامی

سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرنٹس کو اُن کے اپنے ملک کے علاوہ کسی دوسرے ملک ڈیپورٹ کرنے کا اختیار دیدیا

Supreme Court Lets Trump Admin Deport Migrants to Third Countries, Overturns Lower Court Ruling

امریکی سپریم کورٹ کے اِس فیصلے نے ایک فیڈرل جج کے حکم کو معطل کر دیا ہے جس کے مطابق امیگرنٹس کو پہلے یہ موقع دیا جانا تھا کہ وہ ثابت کریں کہ ُانہیں اپنے ملک واپس بھیجنے پر انہیں تشدد یا ظلم کا خطرہ ہوگا

نیویارک ( اردو نیوز )امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو اجازت دے دی ہے کہ وہ امیگرنٹس کو اُن کے اپنے ممالک کے علاوہ دیگر ممالک بھی ڈیپورٹ کر سکتی ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کے اِس فیصلے نے ایک فیڈرل جج کے حکم کو معطل کر دیا ہے جس کے مطابق امیگرنٹس کو پہلے یہ موقع دیا جانا تھا کہ وہ ثابت کریں کہ ُانہیں اپنے ملک واپس بھیجنے پر انہیں تشدد یا ظلم کا خطرہ ہوگا۔
سپریم کورٹ نے مختصر آرڈر میں کوئی وجہ بیان نہیں کی اور کہا کہ مذکورہ جج کا حکم اُس وقت تک معطل رہے گا جب تک حکومت اپیل نہیں کرتی اور جب تک سپریم کورٹ کوئی فیصلہ نہیں کرتی۔ عدالت کے تین لبرل ارکان نے اس فیصلے پر مفصل اختلافی نوٹ جاری کیا ہے۔
امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ گرفتار ہونیوالے امیگرنٹس کواب جنوبی سوڈان میں واقع امریکی فوجی بیس ”جیبوتی “ پربھیج سکے گی ۔

Supreme Court Lets Trump Admin Deport Migrants to Third Countries, Overturns Lower Court Ruling

Related Articles

Back to top button