مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان کا سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر اظہار تعزیت
PML-N New York President Ahmad Jan mourns Senator Irfan Siddiqui, calls his death a loss to democracy
مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان کا سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر اظہار تعزیت
سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات سے پاکستانی جمہوریت میں جو خلاد پیدا ہوا ہے، وہ مدتوں پورا نہیں ہوگا، ریاست سے وفاداری اور جمہوریت اور سیاست کی شائستگی کا ایک باب بند ہو گیا، احمد جان
نیویارک ( اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما، سینٹ میں پارلیمانی لیڈر ، سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چئیرمین اور معروف سکالر سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔ سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر جاری اپنے ایک بیان میں احمد جان نے کہا کہ انہیں عرفان صدیقی کی امریکہ میں میزبانی کا اعزاز اور شرف حاصل رہا، اُن کے آخری دورہ امریکہ میں ان کی امریکہ میں میزبانی کا انہیں شرف حاصل ہوا۔
احمد جان نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات سے پاکستانی جمہوری سیاست میں جو خلا پیدا ہوا ہے ، وہ مدتوں پورا نہیں ہو گا، وہ شائستگی اور مہذب سیاست کا پیکر تھے ، ہمیشہ دلیل اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ، سیاسی نکتہ نظر پیش کیا، قائد محترم میاں نواز شریف کی ہمیشہ مدلل اور موثر ترجمانی کی ۔ احمد جان نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات سے ریاست سے بے لوث وفاداری اور جمہوریت اور شائستگی کی سیاست کا ایک باب بند ہو گیا ۔ ہم دعا گو ہیں کہ عرفان صدیقی کی جانب سے قائم کردہ روایات کو ان کے ساتھی پارلیمنٹیرئین آگے بڑھائیں اور ان کی خدما ت کو خراج تحسین پیش کریں ۔
احمد جان نے سوگوار خاندان کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے اور نیویارک سٹیٹ کی جانب سے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ہمیشہ عرفان صدیقی کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو رہیں گے اور انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے ۔
PML-N New York President Ahmad Jan mourns Senator Irfan Siddiqui, calls his death a loss to democracy
ویڈیو: سینیٹر عرفان صدیقی کا سال 2023میں دورہ امریکہ کے موقع پر احمد جان کے استقبالیہ سے خطاب



