پاکستانخبریں

امریکی تاریخ کا ہیلتھ کئیر کا سب سے بڑا فراڈ ، بڑی گرفتاریاں

National Health Care Fraud Takedown Results in 324 Defendants Charged in Connection with Over $14.6 Billion in Alleged Fraud

324 افراد کے خلاف مختلف ہیلتھ کیئر فراڈ اسکیموں میں 14.6 ارب ڈالر سے زائد کے مبینہ فراڈ میں ملوث ہونے پر فوجداری الزامات عائد

واشنگٹن ڈی سی (اردو نیوز) یو ایس جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے امریکہ کی تاریخ کی سب سے بڑی قومی ہیلتھ کیئر فراڈ کارروائی کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں 324 افراد کے خلاف مختلف ہیلتھ کیئر فراڈ اسکیموں میں 14.6 ارب ڈالر سے زائد کے مبینہ فراڈ میں ملوث ہونے پر فوجداری الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان میں 96 لائسنس یافتہ طبی ماہرین، بشمول ڈاکٹرز، نرس پریکٹیشنرز اور فارماسسٹ شامل ہیں۔
یہ کارروائی 50 وفاقی اضلاع اور 12 ریاستی اٹارنی جنرلز کے دفاتر میں انجام دی گئی، جس میں وفاقی و ریاستی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔ محکمہ انصاف کے مطابق اس تاریخی کارروائی کے دوران 245 ملین ڈالر سے زائد کی نقدی، لگڑری گاڑیاں، کرپٹو کرنسی، اور دیگر اثاثے ضبط کیے گئے۔
ہیلتھ کیئر پروگرامز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے میڈیکیئر اور میڈیکیڈ سروسز (CMS) نے مزید 4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں روکیں اور 205 صحت فراہم کنندگان کے بلنگ پرائیولیجز معطل یا منسوخ کیے۔
کارروائی کے دوران، کئی بین الاقوامی جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف بھی الزامات عائد کیے گئے، جن پر 12 ارب ڈالر سے زائد کی جعلسازی کے ذریعے ہیلتھ انشورنس پروگرامز کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ ایک کیس میں پاکستانی اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ملزم پر آری زونا میڈیکیڈ کو 650 ملین ڈالر کے جعلی نشہ بحالی پروگرامز کے ذریعے دھوکہ دینے کا الزام ہے۔

2025 National Health Care Fraud Takedown

اسی طرح، شمالی الی نوائے میں پاکستانی نڑاد دو افراد پر 703 ملین ڈالر کی دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جہاں مصنوعی ذہانت کے ذریعے جعلی کالز بنا کر مریضوں کی معلومات حاصل کی گئیں اور غلط دعوے جمع کرائے گئے۔
کارروائی میں 1.1 ارب ڈالر کے زخموں کے غیر ضروری علاج، 15 ملین اوپیئڈ گولیوں کی غیر قانونی تقسیم، 1.17 ارب ڈالر کے ٹیلی میڈیسن اور جینیاتی ٹیسٹنگ فراڈ، اور دیگر اسکیموں میں ملوث 170 سے زائد افراد پر الزامات شامل ہیں۔
امریکی اٹارنی جنرل پامیلا بانڈی نے کہا کہ “یہ ریکارڈ توڑ کارروائی ان مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لاتی ہے جو ہمارے معصوم شہریوں اور ٹیکس دہندگان کا استحصال کرتے ہیں۔”
ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے سیکرٹری رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے کہا کہ “ہم صحت کی سہولتوں کو عوام کے لیے قابل رسائی اور سستا بنانے کے مشن پر ہیں، اور اس مقصد کے لیے ہیلتھ کیئر فراڈ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔”
کارروائی میں حصہ لینے والے اداروں میں FBI، DEA، CMS، IRS، USPS، HHS-OIG، اور مختلف ریاستی و مقامی ایجنسیاں شامل تھیں۔ اس تاریخی کارروائی کا مقصد نہ صرف مجرموں کو سزا دینا بلکہ ہیلتھ کیئر نظام میں شفافیت اور بھروسہ بحال کرنا ہے۔
مزید معلومات اور تفصیلات کے لیے محکمہ انصاف کی ویب سائٹ پر جاری مکمل رپورٹ دیکھی جا سکتی ہے۔

National Health Care Fraud Takedown Results in 324 Defendants Charged in Connection with Over $14.6 Billion in Alleged Fraud

Related Articles

Back to top button