پاکستان

کوثر چشتی کو صدمہ ، جواں سال بیٹے کا انتقال

پاکستانی امریکن کمیونٹی کے علماءکرام ، ثناءخوانان سمیت اہم شخصیات اور پوری کمیونٹی نے کوثر چشتی سے ان کے صاحبزادے کی جواں سال موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف مذہبی شخصیت ، ثناءخواں و نعتیہ شاعر کوثر شاہنواز چشتی کے جواں سا ل صاحبزادے محمد فاروق نواز انتقال کر گئے ہیں ۔مرحوم کو کچھ عرصہ قبل کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں لانگ آئی لینڈ کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا ۔ تین ہفتوں سے زائد علاج کے باوجود مرحوم کی صحت میں بہتری نہ ہوئی اور وہ جمعرات کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

Muhamamd Farooq Nawaz (late)
Muhamamd Farooq Nawaz (late)

کوثر چشتی کے صاحبزادے محمد فاروق نواز مرحوم کی نماز جنازہ ہفتے کو مسجد عائشہ ، ہکس ول ، لانگ آئی لینڈ میںادا کی جائے گی ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کے علماءکرام ، ثناءخوانان سمیت اہم شخصیات اور پوری کمیونٹی نے کوثر چشتی سے ان کے صاحبزادے کی جواں سال موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، درجات بلند فرمائیں اور کوثر چشتی سمیت لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button