پاکستان

پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر خالد اعوا ن کو صدمہ ، اہلیہ کا انتقال

مرحومہ کی نماز جنازہ نیوجرسی میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں نیوجرسی کے قبرستان میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر خالد اعوان کی اہلیہ نسرین خالد سوموار کو نیوجرسی میں انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کو دو ہفتے قبل اچانک برین ہیمرج ہوا جس کے بعد وہ کومے میں چلی گئیں اور انہیں نیوجرسی کے ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ۔دو ہفتے تک زائد زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد56سالہ نسرین خالد انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ چار بچوں کی ماں تھیں ۔
مرحومہ کی نماز جنازہ نیوجرسی میں دارالصلاح نیوجرسی واقع 320 Fabry Terrace, Teaneck, NJ 07666میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں نیوجرسی کے قبرستان میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت ، پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے عہدیداران اور ارکان اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے خالد اعوان سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Khalid Awan wife passes away

Related Articles

Back to top button