اوورسیز پاکستانیز

سرور چوہدری کا ضلع لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران کی شہادت پر اظہارتعزیت

ہم اور پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں.سرور چوہدری

نیویارک (پ ر ) پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے کے سینئر رہنما و کمیونٹی کی معروف شخصیت سرور چوہدری نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے بیان میں سرور چوہدری نے کہا کہ ہم پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانی کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ ہم اور پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی سوگوار خاندانوں کے غم میںبرابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں ، ان کی قربانی کو اپنی بار گاہ میں قبول فرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button