پاکستاناوورسیز پاکستانیزخبریں

گاڑی کو چلانا بابو ذرا سنبھل کر، لانگ آئی لینڈ میں پولیس ٹکٹوں پر ٹکٹیں دے رہی ہے

Long Island Police issued almost 3000 moving violations summons in December 2022

لانگ آئی لینڈ پولیس نے دسمبر 2022کے آخری دو ہفتوں میں گاڑیوں چلانے والے ڈرائیورز کوMoving Violationکے کم از کم تین ہزار سمن (ٹکٹیں ) جاری کی گئی ہیں

نیویارک ( اردو نیوز ) نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ میں لانگ آئی لینڈ پولیس کی جانب سے گذشتہ سال 2022کے آخری مہینے دسمبر کے آخری دو ہفتوں میں گاڑیوں چلانے والے ڈرائیورز کو گاڑی چلاتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی (Moving Violation) کے کم از کم تین ہزار سمن (ٹکٹیں ) جاری کی گئی ہیں جو کہ ریکارڈ سے 14فیصد اضافہ ہے ۔
اس صورتحال کے پیش نظر لانگ آئی لینڈ میں گاڑی چلانے والے ڈرائیورز خصوصی احتیاط سے کام لیں کیونکہ مہنگائی اور مشکل کے اس دور میں ٹریفک اور پولیس کی ٹکٹ ملنے پر جہاں آپ کو جرمانہ بھرنا پڑتا ہے ، وہاں ڈرائیونگ لائسنس پر پوائنٹس ملنے کی صورت میں آٹو انشورنس بھی بڑھ جاتی ہے ۔

Related Articles

Back to top button