اوورسیز پاکستانیز

مہر محمد عاشق تحریک انصاف میسا چیوسٹ، کنکٹی کٹ اور نیو ہمپشائر ٹرائی سٹیٹ ایریا کے آرگنائزر مقرر

بوسٹن ( اردو نیوز)پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے سرگرم رہنما مہر محمد عاشق کو پاکستان تحریک انصاف میسا چیوسٹ، کنکٹی کٹ اور نیو ہمپشائر ٹرئی سٹیٹ ایریا کا آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے ۔ ان کی تقرری کا اعلان تحریک انصاف امریکہ کے چیف آرگنائزر ملک امتیاز علی کی جانب سے کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ مہر محمد عاشق میسا چیوسٹ، کنکٹی کٹ اور نیو ہمپشائر ٹرئی سٹیٹ ایریا میں تحریک انصاف کو مزید موثر اور فعال بنانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔
مہر محمد عاشق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے انہیں یہ ذمہ داری دسونپی ۔ مہر محمد عاشق نے تمام تحریکی ساتھیوں سے کہا ہے کہ وہ 25جولائی کو ہونیوالے الیکشن میں پاکستان میں اپنے عزیز و اقارب کو فن کالز کرکے بلے پر مہر لگانے اور عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنانے میں کردار ادا کرنے کےلئے کہیں ۔

Mahar Ashiq, PTI Boston
بوسٹن: معروف کمیونٹی رہنما رشید احمد کی جانب سے دئیے گے استقبالیہ کے موقع پر شرکاءکو گروپ فوٹو، ملک امتیاز ، مہر محمد عاشق، عمران اگرہ ، محمد ملک سمیت میساچیوسٹ کی مقامی شخصیات موجود ہیں

Tariq Shah - Accident Attornet Ad 2018

Related Articles

Back to top button