اوورسیز پاکستانیز

شکاگو :اختر علی کی صاحبزادی کی خلیل احمد کے صاحبزادے سے شادی

شادی کی تقریبات میں نارتھ امریکہ، پاکستان سمیت دنیا بھر سے اختر علی اور خلیل احمد کے دوست احباب ، کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے سینکڑوںکی تعداد میں شرکت کی

شکاگو (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی شکاگو کی معروف سماجی ، سیاسی و کاروباری شخصیت اختر علی کی صاحبزاد ی ماروا اختر کی شادی کمیونٹی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت خلیل احمد کے صاحبزادے منصور خلیل سے یہاں منعقد ہوئی۔ شادی کی تقریبات میں نارتھ امریکہ، پاکستان سمیت دنیا بھر سے اختر علی اور خلیل احمد کے دوست احباب ، کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے سینکڑوںکی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاءکی تعدا د کے لحاظ سے یہ شکاگو میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں ہونیوالی شادی کی تقریبات میں سب سے بڑی تقریب ثابت ہوئی ۔شرکاءکی بڑی تعداد کی وجہ سے بارات اور دعوت ولیمہ کی تقریب شکاگو کے کنونشن سنٹر کے وسیع و عریض ہال میں منعقد ہوئی ۔
مہندی، بارات اور ولیمہ کی تقریب میں دولہا اور دولہن دونوں کی فیملیز کی جانب سے شاندار انتظامات کئے گئے اور مہمانوں کی پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی ۔
شرکاءنے اختر علی اور خلیل احمد کو ان کے بچوں کی شادی پر مبارکباد دی اور دولہا دولہن کےلئے پرخلوص اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ۔
خیل احمد اور اختر علی نے تمام مہمانوں اور شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے بچوں کی خوشی میں شرکت کرکے ان کی عزت افزائی فرمائی جس کےلئے وہ ہمیشہ انکے مشکور و ممنوں رہیں گے ۔

Chocago, Akhtar Ali’s daughter dwedding

Related Articles

Back to top button