اوورسیز پاکستانیز

نیویارک کمیونٹی رہنما ملک اقبال کو صدمہ، لاہور میں والد کا انتقال

ملک اقبال کے دوست احباب اور کمیونٹی کی جانب سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ، پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے سابق ٹرسٹی ملک اقبال کے والد قضائے الٰہی سے لاہور(پاکستان) میں انتقال کر گئے ہیں ۔

مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے۔ملک اقبال نیویارک میں موجود ہیں ۔ ملک اقبال کے دوست احباب اور کمیونٹی کی جانب سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

Malik Iqbal, Paksitani American, Urdu News, Urdu News USA

Related Articles

Back to top button