پاکستان

نیویارک: ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار،تین،افراد کی تلاش جاری

برینڈن سارجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا ،ملزم پر دو وارداتوں میں ڈکیتی، اقدامِ ڈکیتی اور چوری شدہ املاک رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں

نیویارک: ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار ، تین ، افراد کی تلاش جاری
برینڈن سارجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا ،ملزم پر دو وارداتوں میں ڈکیتی، اقدامِ ڈکیتی اور چوری شدہ املاک رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں

نیویارک ( اردونیوز) نیویارک پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید تین مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق جاری تحقیقات کے دوران 19 مئی 2026 کو صبح 11 بج کر 25 منٹ پر ففتھ پریسنکٹ کی حدود سے 23 سالہ برینڈن سارجنٹ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم پر دو وارداتوں میں ڈکیتی، اقدامِ ڈکیتی اور چوری شدہ املاک رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم مین ہیٹن کے علاقے ویسٹ 118 اسٹریٹ کا رہائشی ہے۔پولیس نے بتایا کہ پہلی واردات یکم مئی 2026 کو رات تقریباً 1 بج کر 43 منٹ پر 20ویںپریسنکٹ کی حدود میں پیش آئی، جہاں 39 سالہ شخص سینٹرل پارک ویسٹ اور ویسٹ 64 اسٹریٹ کے قریب پیدل جا رہا تھا کہ تین نامعلوم افراد نے اسے گھیر لیا۔ ایک ملزم نے متاثرہ شخص کا بازو پکڑ کر گھڑی دکھانے کا مطالبہ کیا تاہم متاثرہ شخص نے مزاحمت کرتے ہوئے خود کو چھڑا لیا، جس کے بعد ملزمان بغیر کچھ لوٹے فرار ہوگئے۔ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
دوسری واردات اسی روز رات تقریباًدو بج کر بیسمنٹ پر 24 پریسنکٹ کی حدود میں پیش آئی۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ خاتون اپنی ای بائیک پر ویسٹ 104 اسٹریٹ اور مین ہیٹن ایونیو کے قریب جا رہی تھیں کہ تین افراد نے اسلحہ دکھا کر انہیں روک لیا۔ ملزمان خاتون کا بیگ لے گئے جس میں تقریباً 400 ڈالر نقدی، کریڈٹ کارڈز اور شناختی دستاویزات موجود تھیں۔ اس کے علاوہ ملزمان خاتون کا موبائل فون، چابیاں اور فون چارجر بھی لے گئے جبکہ ایک ملزم خاتون کی ای بائیک لے کر فرار ہوگیا۔ خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم انہوں نے موقع پر طبی امداد لینے سے انکار کردیا۔نیویارک پولیس نے واقعے میں ملوث مزید تین افراد کی تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے شناخت میں مدد کی اپیل کی تھی۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button