خبریںاوورسیز پاکستانیز

‎شہباز شریف کے خطاب کے دوران نیویارک میں پی ٹی آئی کا احتجاج، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

PTI Stages Protest in New York During PM Shehbaz Sharif’s Address, Demands Release of Imran Khan

شہباز شریف کے خطاب کے دوران نیویارک میں پی ٹی آئی کا احتجاج، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
پی ٹی آئی نیویارک کے چیف کوارڈی نیٹر امجد نواز کے زیر قیادت ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، نوید وڑائچ، ظفر چیمہ سمیت پی ٹی آئی کے مقامی قائدین اورکارکنان شریک ہوئے

نیویارک (اردونیوز) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے موقع پر نیویارک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پی ٹی آئی نیویارک کے چیف کوارڈی نیٹر امجد نواز کے زیر قیادت ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، نوید وڑائچ، ظفر چیمہ سمیت پی ٹی آئی کے مقامی قائدین اورکارکنان شریک ہوئے۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں عمران خان کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کی رہائی کے حق میں نعرے درج تھے ۔ دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین تمام وقت عمران خان، پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگاتے رہے اور مطالبہ کرتے رہے کہ عمران خان کو فوری 

PTI Stages Protest in New York During PM Shehbaz Sharif’s Address, Demands Release of Imran Khan


رہا کیا جائے اور ملک میں فوری صاف و شفاف الیکشن کروائے جائیں ۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کا حق صرف عوام کے حقیقی نمائندوں کو ہوناچاہیے۔ انہوں نے عمران خان کی فوری رہائی اور ملک میں نئے انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئینیویارک کے رہنماو¿ں نے اعلان کیا کہ عمران خان کی رہائی تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button