اوورسیز پاکستانیز

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کو دورہ جمیکا مسلم سنٹر

نمازیوں و مسلم امریکن کمیونٹی کو نئے سال کی مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ حسب وعدہ وہ مئیر کی حیثیت سے بھی مسلم امریکن کمیونٹی کے ساتھ اپنے روابط کو قائم رکھیں گے

نیویارک (اردونیوز ) مئیر ایرک ایڈمز نے مئیر منتخب ہونے کے بعدپہلی بارجمعہ کو جمیکا مسلم سنٹرکوینز کا دورہ کیا۔ مئیر جب مسلم جمیکا سنٹر پہنچے تو ان کا مسجد انتظامیہ اور ارکان نے پرتپاک استقبال کیا ، انہیں خوش آمدید کہا اور مئیر بننے پر مبارکبا ددی ۔اس موقع پر مئیر کے ساتھ ان کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اور احسن چغتائی، آصف بیگ سمیت مسلم و پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مقامی قائدین بھی موجود تھے ۔

JMC

مئیر ایرک ایڈمز نے نماز جمعہ کے اجتماع سے بھی خطاب کیا ،نمازیوں و مسلم امریکن کمیونٹی کو نئے سال کی مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ حسب وعدہ وہ مئیر کی حیثیت سے بھی مسلم امریکن کمیونٹی کے ساتھ اپنے روابط کو قائم رکھیں گے اور کمیونٹی کے مساہل کے حل اور کمیونٹی کی ترقی کو یقینی بنانے میں اپنا ہر ممکن کردارادا کریںگے۔نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے بعد مئیر نے مسجد انتظامیہ سے ان کے دفتر میں ملاقات بھی کی ، انہیں اپنی نئی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور کمیونٹی اور مئیر آفس کے درمیان روابط سمیت اہم امور پر بات چیت بھی کی ۔
سنٹر انتظامیہ و مسلم کمیونٹی کی جانب سے مئیر ایرک ایڈمز کا شکرئیہ ادا کیاگیا۔

Mayor Eric Adams, Jamica Islamic Center

JMC

 

https://www.facebook.com/100006281926815/videos/323905109626762

Related Articles

Back to top button