ٹرمپ کی بڑی فتح، سینٹ سے ٹیکس بل منظور
Trump Scores Major Victory as Senate Passes "Big Beautiful Bill" After Intense Debate
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یو ایس سینٹ میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ سینٹ میں طویل اور اعصاب شکن بحث اور گنتی کے بعد صدر ٹرمپ کی حمایت یافتہ ” بگ بیوٹی فل بل “ منظور کر لیا گیا ہے
واشنگٹن ڈی سی ( اردو نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یو ایس سینٹ میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ سینٹ میں طویل اور اعصاب شکن بحث اور گنتی کے بعد صدر ٹرمپ کی حمایت یافتہ ” بگ بیوٹی فل بل “ منظور کر لیا گیا ہے ۔ اس بل کے حق میں پچاس پچاس ووٹ آئے اور وائس پریذیڈنٹ جے ڈی وینس جو کہ بالخاظ عہدہ سینٹ کے چئیرمین بھی ہیں، نے اپنے ٹائی ووٹ کے ذریعے بل کے حق میں ووٹ دیاا ور یوں یہ بل سینٹ سے منظور ہو گیا ۔ سینٹ میں بل پر ووٹنگ کے دوران تین سینیٹرز نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
سینٹ سے بل کی منظوری کے بعد اب یہ بل ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائیگا جہاں سے منظور ی کے بعد بل صدر ٹرمپ کو پیش کیا جائیگا اور ان کے دستخط کے بعد یہ بل قانون بن جائیگا۔ صدر ٹرمپ چار جولائی ( امریکہ کے یوم آزادی ) کے موقع پر اس تاریخی بل پر دستخط کرنا چاہتے ہیں ۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ کے سابق قریبی ساتھی اور ارب پتی امریکی ایلان مسک بدستور اس بل کی مخالفت کرتے ہے اور ووٹنگ کے موقع پر انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر یہ بل منظور ہو جاتا ہے تو وہ امریکہ میں نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھیں گے ۔ ایلان مسک کی جانب سے صدر ٹرمپ پر دوبارہ تنقید کے بعد صدر ٹرمپ کی جانب سے بھی جواب سامنے آیا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کارکردگی کی بہتری کا ادارہ ”ڈاج“(DOGE) ایلان مسک کے معاملات دیکھے گا ۔
Trump Scores Major Victory as Senate Passes “Big Beautiful Bill” After Intense Debate



