امریکی الیکشن میں ساؤتھ ایشین کی جیت،ساؤتھ فلوریڈا میں جشن
فرینڈز سرکل آف ساؤتھ فلوریڈا کے زیر اہتمام جشن فتح میں نیویارک کے نو منتخب مئیر زوہران ممدانی سمیت کامیاب ہونے والے تمام ساؤتھ ایشین امریکنز کو مبارکباد دی گئی
فرینڈز سرکل آف ساؤتھ فلوریڈا کے زیر اہتمام جشن فتح میں نیویارک کے نو منتخب مئیر زوہران ممدانی سمیت کامیاب ہونے والے تمام ساؤتھ ایشین امریکنز کو مبارکباد دی گئی
اتحاد تنظیم یقین محکم کے اصول کو اپناتے ہوئے ہم آج بھی اپنے معاملات درست سمت لے جاسکتے ہیں،میاں طاہر اسماعیل، صدر فرینڈز سرکل آف ساؤتھ فلوریڈا
میامی ، فلوریڈا( مشرف خان ) چار نومبر کے انتخابات کی بڑی کامیابیوں پر فرینڈز سرکل آف ساؤتھ فلوریڈا نے ایک بڑے جشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں امریکی کانگریس کے امیدوار اور سابق براوڈ کاونٹی میئر ڈیل ہولنیس نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کا کہنا ھے تھا انتخابات میں یہ بڑی جیت ایک مشترکہ تحریک کا نتیجہ ہے۔ یہ تحریک اخراجات کے تلے دبے لوگوں کی کی مشترکہ کوششوں کا ثمر ہے۔ ہم اسی تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے ہی جیسے نمائندوں کو ہر سطح پر انتخابات میں منتخب کرواسکتے ہیں۔ تقریب کے آغاز پر سیکرٹری فرینڈ زسرکل مشرف خان نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا، انکا کہنا تھا کہ روٹی کپڑا اور مکان، بھٹو کا فلسفہ آج بھی وقت کی آواز ہے۔ نیویارک میں مئیر کا الیکشن زوہران ممدانی نے اسی نعرہ پر ہی جیتا ھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میاں طاہر اسماعیل نے کہا آپ سب میرا خاندان ہیں اور ہم سب ملکر ہر ناممکن کو ممکن بناسکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا میرا کوئی گروپ نہیں۔ آپ سب ہی میرا گروپ ہیں۔ ہمیں اپنے تمام مشترکہ مفادات کے معلات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئیے ۔ میرے دروازے آپ سب کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔
تقریبمیںکمیونٹی کی جانب سے میاں طاہر اسماعیل کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس پر انہوں نے سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس پر وقارتقریب میں کمیونٹی کے لیڈرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت جس میں نمایا نام فلوریڈا سینٹ کے سابقہ امیدوار امین نوی والا فلوریڈا اسمبلی کی سابقہ امیدوار صائمہ فاروقی ، اکنا نارتھ امریکہ کے سابقہ امیر پروفیسر ڈاکٹر عاصم اسد، اکنا ریلیف یو ایس اے سی ای او عبدالرؤف خان، اسلامک سینٹر براوڈ کاونٹی کے ڈائریکٹر عمران بشیر، اذان اینٹرپرئز کے سی ای او امین مارکاٹیا، جے آر جے انٹرنیشنل کے صدر رئیس احمد خان، چودھری پیٹرولیم کے چوہدری شوکت ، میامی پیٹرولیم کے ڈاکٹر شہزاد، ممتاز ریئل اسٹیٹ ایجنٹ عرفان زویری، آغا خان فاؤنڈیشن کے سلیمان ہود بھائی، اپوزیشن لیڈر آصف ملک، میمن فیڈریشن کے واحد گانی والا، شریف موکاتی، دھابا گروپ کے روپے واں فاروق ایاز، خالد خان، معیز الدین زاہد بھائی، نجم اصغر، مصطفی خان کے علاواہ دیگر معززین شہر نے شرکت کی ۔

South Asians Celebrate Election Victories — Friends Circle of South Florida Hosts Festive Gathering
South Florida’s South Asian community celebrated recent election victories across the United States at a special event hosted by the Friends Circle of South Florida. The gathering honored all victorious South Asian Americans, including New York’s newly elected Mayor Zohran Mamdani, recognizing their achievements as a source of pride for the community.
Speaking at the celebration, Mian Tahir Ismail, President of the Friends Circle of South Florida, emphasized the importance of unity and faith in collective progress. “By adhering to the principles of unity, discipline, and firm belief, we can continue to move our community in the right direction,” he said. The event concluded with congratulations to all the winners and renewed commitment to strengthening South Asian representation in American politics.



