نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایک اورپاکستانی امریکن، کیپٹن احتشام خان کمانڈنگ آفیسر مقرر
Another Pakistani American, Captain Ehtasham Khan, Appointed Commanding Officer in NYPD

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایک اورپاکستانی امریکن، کیپٹن احتشام خان کمانڈنگ آفیسر مقرر
کیپٹن احتشام خان کی تعیناتی سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بطور کمانگ آفیسر خدمات انجام دینے والے پاکستانی امریکن کمانڈنگ آفیسرز میں ایک اور کا اضافہ ہو گیا ہے
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایک اور پاکستانی امریکن کو کمانڈنگ آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ کیپٹن احتشام خان کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نارکوٹکس ڈویژن کوینز نارتھ ( نیویارک) کا کمانڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔ کیپٹن احتشام خان کی تعیناتی سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بطور کمانگ آفیسر خدمات انجام دینے والے پاکستانی امریکن کمانڈنگ آفیسرز میں ایک اور کا اضافہ ہو گیا ہے ۔
کمانڈنگ آفیسر تعینات ہونے سے قبل کیپٹن احتشام خان ، 102پریسنٹ کے ایگزیکٹو آفیسر تھے ۔42سالہ کیپٹن احتشام خان نے سال 2008میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ جوائن کیا اور ان کا شمار نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی امریکن پولیس ایگزیکٹوز میں ہوتا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق نیویار ک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تقریباً سات سے پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز اور ایگزیکٹوز خدمات انجام دے رہے ہیں جن کی تعداد میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے ۔
Another Pakistani American, Captain Ehtasham Khan, Appointed Commanding Officer in NYPD
Captain Ehtsham Khan, NYPD
۔۔۔



