پاکستان

لاہورمیں معروف نعت خوان عدنان بشیر کو صدمہ، والد ہ کا انتقال

عدنان بشیر سے دوست احباب کے علاوہ پاکستان سمیت اوورسیز میں موجود ان کے دوست احباب کی جانب سے والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

لاہور ( اردونیوز) معروف نعت خواں اور لاہور ائیرپورٹ کے سیکورٹی سپر وائزر او ر مدینہ منور ہ میں دہائیوں سے خدمات انجام دینے والی معروف بزرگ شخصیت صوفی محمد انور مدنی کے قریبی ساتھی عدنان بشیر کی والدہ قضائے الٰہی سے لاہور میں انتقال کر گئی ہیں ۔ مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں ۔ وہ لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ مرحومہ جن کی عمر72سال تھی ، کے پسماندگان میں عدنان بشیر سمیت چار بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں ۔

عدنان بشیر کی والدہ مرحومہ کی نماز جنازہ ، جمعرات ، یکم اپریل کو بعد نما ز ظہرجامع مسجد خدا بخش کالونی واقع خدا بخش کالونی ، نیو ائیر پورٹ لاہور، پر ادا کی جائے گی ۔ عدنان بشیر سے ان کے دوست احباب کے علاوہ پاکستان سمیت اوورسیز میں موجود ان کے دوست احباب کی جانب سے والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اٹارنی عدنان منور، شکیل شیخ سمیت نعت خوانان کی جانب سے بھی عدنان بشیر سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے ۔ عدنان بشیر نے دوست احباب سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی والدہ مرحومہ کو اپنے دعاؤں میں یاد رکھیں اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کریں ۔

 

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button