بین الاقوامی

خلائی مخلوق کے بعد نواز شریف نے اوپر والوں کا ذکر کر دیا

مجھے جیل بھیجنے کی سرتوڑ کوشش ہورہی ہے، قوم عمران خان کی چور دروازے سے آمد روکے گی۔ہمارا مقابلہ عمران خان اور آصف زرداری سے نہیں ان کے اوپر والوں سے ہے۔نواز شریف کا جہلم میں خطاب

جہلم (اردو نیوز ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ انہیںجیل بھیجنے کی کوشش ہو رہی ہے ۔ جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مجھے جیل بھیجنے کی سرتوڑ کوشش ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم عمران خان کی چور دروازے سے آمد روکے گی۔ہمارا مقابلہ عمران خان اور آصف زرداری سے نہیں ان کے اوپر والوں سے ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ2018ء کا الیکشن ریفرنڈم ثابت ہوگاجس میں امپائر کی انگلی نہیں عوام کا انگوٹھا چلے گا۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی 70سال کی تاریخ میں وزیراعظم کبھی نہیں ٹھہرسکا،نوازشریف پر کرپشن کا الزام بھی نہیں ہے ، میرے خلاف کرپشن کے ثبوت لاﺅ۔سابق وزیر اعظم نے نے پی ٹی آئی چیئرمین کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان تم کیا مقابلہ کروگے ، کبھی گیدڑ نے بھی شیروں کا مقابلہ کیا ہے ؟تم بہادر نہیں اوپر والوں کے پردے میں کیوں چھپتے ہو؟

Related Articles

Back to top button