اوورسیز پاکستانیز

نیویارک کے کمیونٹی رہنما اسلم ڈھلوں کو صدمہ ، پاکستان میں والد کا انتقال

والد کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی اسلم ڈھلوں فوری طور پر پاکستان روانہ ہو گئے جہاں وہ اپنے والد کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے

نیویارک (اردو نیوز) نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت چوہدری اسلم ڈھلوں کے والدچوہدری سردارخان ڈھلوں قضائے الٰہی سے پاکستان میں انتقال کر گئے ۔ والد کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی اسلم ڈھلوں فوری طور پر پاکستان روانہ ہو گئے جہاں وہ اپنے والد کی عادل گڑھ ، چک نمبر 27، شیخوپورہ میں ہونیوالی آخری رسومات میں شریک ہوں گے ۔ اسلم ڈھلوں سے ان کے قریبی دوست احباب ، کمیونٹی قائدین و ارکان نے والد کی وفات پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کی مغفرت فرمائیں ۔ 

Aslam Dhillon father passes away

Related Articles

Back to top button