پاکستانبین الاقوامی

سین ڈیاگو اسلامک سنٹر واقعہ کے بعد نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی کمشنر ایلڈن فوسٹر ، مکی مسجد میں پہنچ گئے

ڈپٹی کمشنر فوسٹر کی جانب سے پاکستانی اورمسلم کمیونٹی کو نیویارک پولیس کی جانب سے ہر ممکن خدمات کی فراہمی اور سیکورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی

 

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے اسلامک سنٹر میں فائرنگ کے ہولناک واقعہ کے بعد نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی کمشنر ایلڈن فوسٹر نیویارک کی مکی مسجد میں پہنچ گئے ۔ کونی آئی لینڈ ایونیو، بروکلین میں واقع مکی مسجد میں ڈپٹی کمشنر فوسٹر ، مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر کے ساتھ پہنچے تو مسجد انتظامیہ کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہا گیا۔
ڈپٹی کمشنر فوسٹرنے نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب میں مسلم کمیونٹی سے منفرد انداز میں یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا خطاب نعرہ تکبیر کے ساتھ کیا ۔ڈپٹی کمشنر فوسٹر کی جانب سے پاکستانی اورمسلم کمیونٹی کو نیویارک پولیس کی جانب سے ہر ممکن خدمات کی فراہمی اور سیکورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی ۔
ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر جو کہ نیویارک پولیس کے کمانڈنگ آفیسر انٹیلی پبلک سیفٹی سیکشن بھی ہیں، نے مسجد انتظامیہ ، کمیونٹی کی ایما پر ڈپٹی کمشنر فوسٹر کا شکرئیہ ادا کیا اور کمیونٹی سے کہا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنے ہر ممکن کردار کو یقینی بنائے گی ۔
سین ڈیاگو اسلامک سنٹر کے واقعے جس مین تین افراد جاں بحق ہوئے ، کے بعد نیویارک میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مسلم کمیونٹی کے علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button