پاک امریکن سوسائٹی کا زوہران ممدانی کے لیگل ایڈوائزر علی نجمی کے اعزا ز میں استقبالیہ
علی نجمی نے شرکاءکو زوہران ممدانی کے انتخابی ایجنڈے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ الیکشن ، علی نجمی کا نہیں بلکہ کمیونٹی کا ہے اور ممدان کی کامیابی انویارکرز اور امیگرنٹ کمیونٹیز کی کامیابی ہو گی،علی نجمی
نیویارک ( اردو نیوز) پاک امریکن سوسائٹی کے چئیرمین شمس الزمان کے زیر اہتمام نیویارک سٹی کے ڈیموکریٹ پارٹی کے مئیر کے امیدوار زوہران ممدانی کے لیگل ایڈوائزر اٹارنی علی نجمی کے اعزاز میں ڈاکٹر اشرف چوہدری کی رہائشگاہ پر استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔استقبالیہ میں ڈپٹی پبلک ایڈوکیٹ کاشف حسین نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ استقبالیہ میں پاک امریکن سوسائٹی کے عہدیداران کے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات ڈاکٹر کامران احمد خان، ڈاکٹر راحیل شفیع، ڈاکٹر کامران ، ڈاکٹر صفیہ بھٹی ، فارماسسٹ آصف نور، امام حکیم، رابیہ سید، سہیل سید، زیب، ہمنا، عمران ، سارہ خانم، عمران ٹھاکر، ثمینہ حیدر، جہانزیب ، محمد سلیم، قمر منظور سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

شمس الزمان اور ڈاکٹر اشرف چوہدری نے علی نجمی کو تمام شرکاءکی جانب سے استقبالیہ میں خوش آمدید کہا اور ان کی بطور اٹارنی اور مئیر کے امیدوار زوہران ممدانی کی انتخابی مہم کے لئے خدمات کو سراہا۔ شمس الزمان نے کہا کہ نیویارک کی امیگرنٹ کمیونٹی کے لئے لوکل گورنمنٹ کے الیکشن نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور کمیونٹی کو چار نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں اپنا حق رائے دہی سو فیصد استعمال کرنا چاہئیے ۔
علی نجمی نے شرکاءکو زوہران ممدانی کی انتخابی مہم اور ایجنڈے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ الیکشن نیویارکرز اور ان کے مستقبل کے لئے اہم ہیں ۔کمیونٹی اپنا سو فیصد ووٹ استعمال کرے اور زوہران کو کامیاب کرے۔
پاک امریکن سوسائٹی نے کہا کہ سٹیٹن آئی لینڈ میں زوہران ممدانی کے لئے زیادہ سے زیادہ ووٹ کاسٹ کرنے کو یقینی بنایا جائیگا۔
نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے
Zohran Mamdani



