اوورسیز پاکستانیز

سیم خان مرحوم کےلئے10جون کو دعا ہو گی

سیم خان مرحوم کے لئے دعاکا اہتمام نیوجرسی انڈو پاک امریکن کمیونٹی کی جانب سے کیا گیا ہے

نیوجرسی ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیوجرسی کی معروف سیاسی ، سماجی شخصیت ، ساؤتھ ایشین کمیونٹی اؤٹ ریچ کے بانی چئیرمین سیم ابرار خان مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دس جون کو فاتحہ خوانی ہو گی ۔

سیم خان مرحوم کے لئے دس جون کو صبح گیارہ بجے سے لے کر دوپہر ایک بجے تک رائل ایمبیسیڈر بینکوئٹ ہال واقع2863وڈ برج ایونیو ، ایڈیسن میں فاتحہ خوانی و دعا کا اہتمام کیا گیا ہے۔

قرآن خوانی و دعا کا اہتمام نیوجرسی انڈو پاک امریکن کمیونٹی کی جانب سے کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ سیم ابرار خان کا دو ہفتے قبل تین ہفتے کی علالت کے بعد نیوجرسی میں انتقال ہو گیا تھا۔

اردو نیوز نیوجرسی

نیوجرسی میں پانی کے بلوں میں کمی چاہتے ہیں ؟نیوجرسی گورنمنٹ پروگرام سے فائدہ اٹھائیں ۔ ویب سائٹ وزٹ کریں

Struggling to pay your water or sewer bills? New Jersey’s Low-Income Household Water Assistance Program can help you avoid service disruptions, restore services, pay reconnection fees, and stay up-to-date on payments.
Apply for the Low-Income Household Water Assistance Program today. Call 2-1-1 or
visit
waterassistance.nj.gov

Related Articles

Back to top button