امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

راجہ آزادگل کا راجہ نزاکت علی اور امام احمد علی کے اعزاز میں عشائیہ

راجہ آزاد گل کی جانب سے عشائیہ راجہ نزاکت علی اور امام احمد علی کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کی خوشی میں دیا گیا، شرکاءکی مبارکباد

عشائیہ میں صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ چشتی کے علاوہ کیپٹن وحید اختر ،رانا سعید، راجہ شفقت علی ، راجہ بشارت ، رانا سعید، شیر خان ، عزیز بٹ ،چوہدری عامر اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی
شرکاءنے راجہ نزاکت علی اور امام احمد علی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ اور آقا کریم ﷺ اپنی بار گاہ میں اُن کی حاضری کو قبول فرمائیں اور انہیں برکات اور رحمتوں سے نوازیں
پیر سید میر حسین شاہ نے خصوصی دعا کروائی، بار گاہ الٰہی میں راجہ نزاکت علی اور امام احمد علی کو عمرہ کی سعادت نصیب فرمانے پر شکر ادا کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کی حاضری کو قبول فرمائیں
اس موقع پر پاکستا ن کے سیلاب زدگان کے لئے اور کمیونٹی کے لئے بھی خصوصی دعا مانگی گئی ۔راجہ آزاد گل نے تمام مہمانوں کا شکرئیہ ادا کیا کہ جو ان کے عشائیہ میں شریک ہوئے اور ان کی عزت افزائی فرمائی

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کی معروف سماجی شخصیت اور راجہ کمیونٹی سنٹر کے چئیرمین راجہ آزاد گل کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کی مقامی سماجی و کاروباری شخصیت راجہ نزاکت علی اور امام احمد علی کے اعزاز میں عمرہ شریف کی سعادت حاصل کرنے کی خوشی میں عشائیہ کا اہتما م کیا گیا ۔ راجہ کمیونٹی سنٹر میں دئیے گئے عشائیہ میں بیت الکرم اسلامک سنٹر کے مہتمم صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ چشتی نظامی کے علاوہ کیپٹن وحید اختر ،رانا سعید، راجہ شفقت علی ، راجہ بشارت ، رانا سعید، شیر خان ، عزیز بٹ ،چوہدری عامر اقبال (بوبی آٹوز ) سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

شرکاءنے راجہ نزاکت علی اور امام احمد علی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ اور آقا کریم ﷺ اپنی بار گاہ میں اُن کی حاضری کو قبول و منظور فرمائیں اور انہیں برکات اور رحمتوں سے نوازیں ۔

اس موقع پر پیر سید میر حسین شاہ نے خصوصی دعا کروائی، بار گاہ الٰہی میں راجہ نزاکت علی اور امام احمد علی کو عمرہ کی سعادت نصیب فرمانے پر شکر ادا کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کی حاضری کو قبول فرمائیں ۔

راجہ نزاکت علی اور امام احمد علی کی جانب سے راجہ آزاد گل کا شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جنہوں نے ان کے عمرہ کی ادائیگی کی خوشی میں عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب کو اپنی بار گاہ میں عمرہ اور حج بیت اللہ کی حاضری نصیب فرمائیں اور سب پر اپنا خصوصی فضل و کرم فرمائیں ۔ اس موقع پر پاکستا ن کے سیلاب زدگان کے لئے اور کمیونٹی کے لئے بھی خصوصی دعا مانگی گئی ۔راجہ آزاد گل نے تمام مہمانوں کا شکرئیہ ادا کیا کہ جو ان کے عشائیہ میں شریک ہوئے اور ان کی عزت افزائی فرمائی ۔

 

Related Articles

Back to top button