پاکستاناوورسیز پاکستانیز

ملہی فیملی کا نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ترقی پانے والے پاکستانی امریکن پولیس ایگزیکٹوز کے اعزاز میں عظیم الشان استقبالیہ

Malhi Family Hosts Grand Reception Honoring Promoted Pakistani-American NYPD Executives

ارشاد ملہی ، سارجنٹ مہتاب ملہی اور مہراب ملہی کی جانب سےNYPD میں اعلیٰ عہدوں پر پروموشن حاصل کرنے والے پاکستانی امریکن پولیس ایگزیکٹوز کے اعزاز میں عظیم الشان استقبالیہ دیا گیا
استقبالیہ انسپکٹر عدیل رانا، ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر ، ڈپٹی انسپکٹر مصباح نور، ڈپٹی انسپکٹر جہانگیر اشرف، کیپٹن آصف اقبال ، کیپٹن اویس خانزادہ ، کیپٹن احتشام ، کیپٹن محمد احمد اور کیپٹن ضیغم عباس میں دیا گیا
ملہی ہاؤس میں دئیے گئے استقبالیہ میں سفک کاو¿نٹی کے کمپٹرولر جان کینیڈی اور ٹاو¿ن آف ہنٹنگٹن کے سپروائزر ایڈ سمتھ کی خصوصی شرکت کی ، پولیس آفیسرز اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت
تقریب میں ملہی فیملی کے ارکان نے سفک کاؤنٹی کمپٹرولر اور سپروائزر اور پروموشن حاصل کرنے والے پولیس ایگزیکٹو ز کے ساتھ مل کر ان کی پروموشن کا کیک کاٹا اور تمام شرکاءنے انہیں مبارکباد دی

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیات ارشاد ملہی ، سارجنٹ مہتاب ملہی اور مہراب ملہی کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ عہدوں پر پروموشن حاصل کرنے والے پاکستانی امریکن پولیس ایگزیکٹوز انسپکٹر عدیل رانا، ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر ( پریذیڈنٹ مسلم آفیسرز سوسائٹی ) ، ڈپٹی انسپکٹر مصباح نور، ڈپٹی انسپکٹر جہانگیر اشرف، کیپٹن آصف اقبال ، کیپٹن اویس خانزادہ ، کیپٹن احتشام ، کیپٹن محمد احمد اور کیپٹن ضیغم عباس کے اعزاز میں عظیم الشان استقبالیہ دیا گیا ۔استقبالیہ میں ڈپٹی انسپکٹر جہانگیر اشرف، کیپٹن اویس خانزادہ اور کیپٹن ضیغم عباس اپنے فرائض منصبی کی وجہ سے شریک نہیں ہو سکے ۔
لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں واقع ملہی ہاو¿س میں دئیے گئے استقبالیہ میں سفک کاؤنٹی کے کمپٹرولر جان کینیڈی اور ٹاو¿ن آف ہنٹنگٹن کے سپروائزر ایڈ سمتھ نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز اور پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ارشاد ملہی ، سارجنٹ مہتاب ملہی اور مہراب ملہی کی جانب سے مہمانان خصوصی اور شرکاءکا پرتپاک انداز میں استقبال کیا گیا اور انہیں خوش آمدید کہا گیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض عامر سلطان کی جانب سے انجام دئیے گئے جبکہ تقریب کا آغاز ’پلیج آف لیجن ‘ کے بعد تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا ۔ارباب ملہی نے تلاوت کی جبکہ ولی داد ملہی نے ترجمہ پیش کیا ۔
سارجنٹ مہتاب ملہی نے ملہی فیملی کی جانب سے مہمانان خصوصی اور شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے پروموشن حاصل کرنے والے پاکستانی پولیس ایگزیکٹوز کو مبارکباد پیش کی ۔ اُن کا کہنا تھا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے پولیس ایگزیکٹو اور آفیسرز پر پوری کمیونٹی کو فخر ہے۔
سفک کاو¿نٹی کے کمپٹرولر جان کینیڈی اور ٹاؤن آف ہنٹنگٹن کے سپروائزر ایڈ سمتھ نے ملہی فیملی کی پذیرائی پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی امریکن پولیس ایگزیکٹوز کو اُن کی ترقیوں پر مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے آفیسرز کی خدمات کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے ۔
اس موقع پر سفک کاو¿نٹی کے کمپٹرولر جان کینیڈی کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ عہدوں پر پروموشن حاصل کرنے والے پاکستانی امریکن پولیس ایگزیکٹوز انسپکٹر عدیل رانا، ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر ، ڈپٹی انسپکٹر مصباح نور، کیپٹن آصف اقبال ،کیپٹن احتشام ، کیپٹن محمد احمداور ڈیٹیکٹو روحیل خالد (پریذیڈنٹ پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی )کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی سائٹیشن پیش کی گئیں۔ جان کینیڈی نے ٹاو¿ن سپروائزر ایڈ سمتھ سمیت میزبان ملہی فیملی کے ساتھ مل کر پولیس ایگزیکٹوز کو سائٹیشن پیش کیں ۔
تقریب کے میزبان سارجنٹ مہتاب ملہی جو کہ ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر کے ساتھ خدمات انجام دیتے ہیں اور مسلم آفیسرز سوسائٹی کے پریذیڈنٹ بھی ہیں، نے وحید اختر کو پولیس ایگزیکٹوز کی ایماءپر خطاب کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اُن کے ساتھ خدمات انجام دیتے ہیں ۔
ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر نے سفک کاو¿نٹی کے کمپٹرولر جان کینیڈی اور ٹاو¿ن آف ہنٹنگٹن کے سپروائزر ایڈ سمتھ کی جانب سے کی جانیوالی عزت افزائی اور ملہی فیملی کی پرتکلف میزبانی کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں سات سے زائد پاکستانی اور تین ہزار سے زائد مسلم امریکن ایگزیکٹوز اور آفیسرز خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ یہ خدمات انجام دینا ہمارے لئے باعث فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی پولیس ایگزیکٹوز کی اعلیٰ عہدوں پر ترقیاں اس بات کا بھی ثبوت ہیں کہ ، سب بھرپور طریقہ سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ہماری ہر ممکن کوشش ہو گی کہ ہمارے مزید لوگ نیویار ک پولیس ڈیپارٹمنٹ جوائن کریں اور جو کام کررہے ہیں، وہ آگے بڑھیں اور ترقیاں حاصل کریں ۔
تقریب سے خطاب کے دوران انسپکٹر عدیل رانا، ڈپٹی انسپکٹر مصباح نور، کیپٹن آصف اقبال ،کیپٹن احتشام ، کیپٹن محمد احمداور ڈیٹیکٹو روحیل خالداور لیفٹنٹ محمد علی و یگر نے ملہی فیملی کا عزت افزائی اور پریذیرائی پر شکرئیہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند روایت ہے کہ ڈیپارٹمنٹ میں جو لوگ آگے بڑھیں ، ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنیوالے وقت میں پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مزید پاکستانی امریکن ترقیاں حاصل کریں گے ۔
تقریب میں ملہی فیملی کے ارکان نے سفک کاو¿نٹی کمپٹرولر اور سپروائزر اور پروموشن حاصل کرنے والے پولیس ایگزیکٹو ز کے ساتھ مل کر ان کی پروموشن کا کیک کاٹا اور تمام شرکاءنے انہیں مبارکباد دی ۔آخر میں شرکاءکے اعزاز میں ملہی فیملی کی جانب سے پرتکلف اور یاد گار عشائیہ دیا گیا اور خصوصی قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ ارشاد ملہی ، مہراب ملہی اور سارجنٹ مہتاب ملہی کی جانب سے ایک بار پھر تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا۔

 

Malhi Family Hosts Grand Reception Honoring Promoted Pakistani-American NYPD Executives

Related Articles

Back to top button