پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پانچ پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی ترقی

محمد عدنان نے لیفٹنٹ کمانڈر ڈیٹیکٹو سکواڈ ، پولیس آفیسر ناصر صدیق نے سارجنٹ اور پولیس آفیسر عمیر کریم نے ڈیٹیکٹو ہائی پٹرول کے عہدے پر ترقی حاصل کی

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام ددینے والے پاکستانی امریکن پانچ مزید پولیس آفیسرز کو ان کی کارکردگی اور سروس کی بنیاد پر ترقیاں دی گئی ہیں ۔ نیویارک پولیس اکیڈیمی میںنیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ترقی پانے والے پولیس آفیسرز کو ان کی ترقی کی اسناد پیش کرنے کی کی تقریب منعقدہوئی ۔ اس تقریب میں پانچ پاکستانی نژاد امریکی پولیس آفیسرز بھی شاملتھے کہ جنہیں ، ان کی بہتر کارکردگی اور سروس کی بنیاد پر اعلیٰ عہدوں پر ترقی دی گئی ۔اس پروقار پروموشن ceremonyمیں ترقی پانے والے آفیسرز کے علاوہ ان کے اہل خانہ ، ساتھی پولیس آفیسرز اور نیویارک پولیس کے اعلیٰ حکام شریک ہیں ۔

 

 

نیویارک کے پولیس کمشنر ایڈورڈ کوبان نے ترقی پانے والے پولیس آفیسرز کو ان کی اسناد پیش کیں اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنی پرخلوص تمناؤں کا بھی اظہار کیا ۔

اس تقریب میں ترقی پانے والے پاکستانی نژاد امریکن پولیس آفیسرز میں محمد عدنان نے لیفٹنٹ کمانڈر ڈیٹیکٹو سکواڈ ، پولیس آفیسر ناصر صدیق نے سارجنٹ اور پولیس آفیسر عمیر کریم نے ڈیٹیکٹو ہائی پٹرول کے عہدے پر ترقی حاصل کی اور پولیس کمشنر سے اپنی اسناد حاصل کیں ۔

ترقی پانے پر جہاں ، ان پولیس آفیسرز کے اہل خانہ خوش تھے وہاں انہیں ان کے ساتھی پولیس آفیسرز نے بھی بغلگیر ہو کر مبارکباد دی ۔پاکستانی امریکن پولیس آفیسر محمد عدنان احمد، ناصر صدیق اور عمیر کریم کا اپنی ترقی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کچھ یوں کہنا تھا

محمد عدنان احمد جنہوں نے لیفٹنٹ کمانڈر ڈیٹیکٹو سکواڈ کے عہدے پر پہنچ کر انفرادی مقام حاصل کیاہے ، کی اہلیہ کا اپنے شوہر کی ترقی پر خوشی کےساتھ اظہار تشکر بھی کیا ۔سارجنٹ کے عہدے پر پہنچنے والے ناصر صدیق کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے انہیں نصیحت کی اگر جاب کرنی ہو تو گورنمنٹ کی جاب کو ہی ترجیح دو ۔ ڈیٹیکٹو کے عہدے پر ترقی پانے والے عمیر کریم ، اپنی ترقی کو سالوں کی محنت کا صلہ قرار دیتے ہیں ۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایک اندازے کے مطابق ساڑھے پانچ سو پاکستانی نژاد امریکن پولیس آفیسرز پولیس آفیسر سے لے کر ڈپٹی انسپکٹر کے عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

Five Pakistani American Officers Rise Through the Ranks: Promotions Shine Spotlight on Diversity and Inclusion in the New York Police Department

Related Articles

Back to top button