پاکستان

پاکولی کے زیراہتمام پاکستان ڈے فیسٹول

سفیر مسعود خان اور کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کی شرکت ، لانگ آئی لینڈ پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا

نیویارک(اردو نیوز)پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ’پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ ‘(پاکولی۔PACOLI) کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی پاکستان کا76واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں آئزن ہاور پارک میں پاکولی پاکستان ڈے فیسٹول منعقد ہوا۔

پاکولی کے بانی بشیر قمر اور پاکولی کی صدر عذرا ڈار سمیت تنظیم کے عہدیداران کے زیر اہتمام ’پاکولی پاکستان ڈے فیسٹول‘ میں امریکہ میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان، وائس قونصل جنرل نیویارک نواب عادل خان ، ناسا کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین ، سینئر ایڈائر برائے کاؤنٹی ایگزیکٹو چوہدری اکرم آف رحمانیہ، ڈپٹی کاؤنٹی اٹارنی ناسا کاؤنٹی اور ناسا کاؤنٹی لیج لیٹر ڈسٹرکٹ3کے امیدوار اٹارنی شہریار علی سمیت دیگر اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

کاو¿نٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو پاکستان کے76ویں جشن آزادی پر مبارکباد دی اور کمیونٹی کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ناسا کاؤنٹی ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کے پاکستان سے باہر دوسرا گھر ہے ۔

 

Related Articles

Back to top button