بین الاقوامی

وزیراعظم آزاد کشمیر کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق مشاورت

شہباز شریف سے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال ، رانا ثناءاللہ کی اہم ملاقات

اسلام آباد ( اردو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق قریبی رفقا سے مشاورت کی ہے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے، حکومتی کمیٹی کے اراکین کے مطابق آزاد کشمیر میں چند روز قبل ہوئے حالات تاریخ میں پہلے کبھی پیدا نہیں ہوئے۔

ارکان سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا، ان کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، رانا ثناءاللہ، وفاقی وزراءاحسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار یوسف، طارق فضل چودھری، احد چیمہ اور رانا مشہود بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق
کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

Urdu News US

Azad Kashmir

Related Articles

Back to top button