پاکستانامیگریشن نیوز

صدر ٹرمپ اور منی سوٹا کے گورنر ٹم والز کے درمیان تعاون پر اتفاق، امیگریشن اہلکاروں کو منی سوٹا سے ہٹانے جانے کا امکان

صدر ٹرمپ کے مطابق اُن کی اور گورنر منی سوٹاٹم والز کے درمیان ہونے والی گفتگو مثبت رہی اور دونوں ایک ہی سوچکے ساتھ آگے بڑھنے پر متفق نظر آئے

صدر ٹرمپ کے مطابق اُن کی اور گورنر منی سوٹاٹم والز کے درمیان ہونے والی گفتگو مثبت رہی اور دونوں ایک ہی سوچکے ساتھ آگے بڑھنے پر متفق نظر آئے

نیویارک (اردو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے اپنے نیویارک سوشل میڈیا بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ریاست منی سوٹا کے گورنر ٹم والز نے ان سے رابطہ کیا اور ریاستی امور پر باہمی تعاون کی درخواست کی ہے۔صدر ٹرمپ کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی گفتگو مثبت رہی اور دونوں ایک ہی سوچکے ساتھ آگے بڑھنے پر متفق نظر آئے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ مینی سوٹا میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، تاہم گورنر ٹم والز اور وہ خود صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اس رابطے کو ایک اچھی پیش رفت قرار دیتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔دوسری جانب ریاست منی سوٹا کے گورنر ٹم والز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاق ، منی سوٹا میں ایک امریکی شہری کی ہلاکت کے واقعہ کی ریاست کی سطح پر تحقیقات کرنا چاہتی ہے ۔ گورنر والز کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ منی سوٹا میں امیگریشن آپریشن کو فوری بند کیا جائے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منی سوٹا سے امیگریشن (ICE) اہلکاروں کو ہٹانے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ریاست منی سوٹا میں امیگریشن آپریشن کے دوران دو امریکی شہری ہلاک ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ریاست میں حالات کشیدہ ہیں۔

 

President Donald Trump, Immigration,

Related Articles

Back to top button